اسقاط َحمل کے حوالے سے فیسبک وال پر ہونے والی میری گفتگو رفاہ عامہ کے لیے پیش کر رہی ہوں۔
سوال: ڈاکٹر صاحبہ،اگر الٹرا سائونڈ رپورٹ بنائے کہ دوسرے ماہ میں بچے کی گروتھ رک گئی ہے۔ تو کیا اس رپورٹ پر یقین کرتے ہوئے میڈیسن استعمال کرکے ابارشن گناہ کے زمرے میں تو نہیں آتا؟
جواب: جی اگر گروتھ رک گئی ہے تو اس کا ضائع کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ زندہ جسم (ماں) میں مردہ جسم کی اجازت نہیں۔ میں عالم تو نہیں لیکن بہرحال یہ گناہ نہیں .
سوال: لیکن کہنے والے کہتے ہیں، الٹرا سائونڈ رپورٹ غلط بھی ہو سکتی ہے۔ماں کو کچھ عرصہ انتظار کرنا چاہئے تھا۔ کیا پتا بچہ زندہ ہی ہوتا۔ایویں میڈیسن لے کر ضائع کر دیا؟
جواب : گروتھ رک جانے کا فیصلہ پہلی رپورٹ پر نہ کیا جائے بلکہ کم از کم ایک ہفتے کے فرق سے دو رپورٹس کی جائیں۔ اور دونوں رپورٹس میں اگر بچہ کی گروتھ ایک ہی جگہ پر رکی ہو. یا حمل کی تاریخ اور رپورٹ میں واضح مس میچ ہو اور بچہ میں زندگی کے آثار ندارد ہوں یا مس کیرج کی دوسری علامات ظاہر ہو چکی ہوں یا پہلے سے موجود الٹرا ساؤنڈ میں بچہ کہ دل کی دھڑکن واضح نظر آنے کے بعد اگلے الٹرا ساؤنڈ میں مس کیرج کی علامات کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن ختم ہو جائے ۔
سوال: یعنی آپ رپورٹ اور علامات کے بعد حق الیقین پر پہنچ جانے کے بعد ہی دوا لینگے ۔ تو یہ گناہ نہیں ۔
جواب: اس میں گناہ کی بات نہیں ۔ اب آپ کا مقدمہ لوگ کہتے ہیں پر استوار ہے ۔ لوگ تو بہت کچھ کہتے ہیں اصل اہمیت کسی بھی ماہر فن /ایکسپرٹ کی رائے /رپورٹ کی ہوتی ہے ۔ آپ ایک سے زیادہ رپورٹس کروا کر یقین کے درجے پر پہنچیے ۔ آخری بات جیسے جسم کے مردہ ہو جانے والے حصے کو جسم سے الگ کر دیا جاتا ہے تاکہ یہ حصہ گل سڑ کر باقی صحت مند جسم کے لیے موذی یا مہلک خطرہ نہ بنے اسی طرح ماں کے جسم میں حمل کی مردہ باقیات کا معاملہ ہے اسے زندہ جسم سے علیحدہ کیا جانا ماں کی زندگی اور صحت بچانے کے لیے ضروری ہے ۔
سوال: کیا ایک دوماہ کے حمل میں بھی دل کی دھڑکن محسوس ہوتی ہے ؟
جواب : جی بالکل ، 6 ہفتے کے حمل کی بھی نظر آ سکتی ہے آٹھ ہفتے کے حمل کی تو ہر صورت ملنی چاہیے ۔ لیکن یہ دھڑکن الٹراساونڈ پر ڈاکٹر کو پتا چلتی ہے ۔ زچہ کو نہیں.
سوال: اگر بچہ ابنارمل ہو تو؟
جواب: اس پر دو رائے ہیں ۔حمل ایبنارمل ہو اور ماں کی زندگی کے لیے خطرناک ہو جیسے کہ اکٹوپک یا مولر پریگنینسی تو اس کو فورا ختم کیا جانا ہی ضروری ہے لیکن اگر جیتا جاگتا بچہ ہے اور ماں کو کسی قسم کی بیماری کا باعث نہیں بن رہا تو ایسے حمل کا چلنا عورت کے لیے فائدہ مند ہے، چاہے بچہ ایبنارمل ہی کیوں نہ ہو.
سوال:
A fetus isn't a baby and the mother has all the rights it decide whether to keep or abort the baby. I think it's cruel and inhumane to force the victim to give birth to the baby
جواب :اچھا جی ، یہ تو ایسے ہی ھے کہ ایک پودا درخت نہیں ھوتا لہذا اس کو کاٹنے کا حق سب کو ہے، فیٹس ہی تو بےبی بنے گا .
سوال: ڈاکٹر, پوداپیدا ہو چکا ہوتا ہے, یہاں مثال بیج کی لینی چاہئے , کیا ایک بیج کے طور ایک درخت کانٹنے کے برابر ہے?
جواب:فیٹس پودا کے مصداق ہے ۔ بیج کی مثال سپرم اور بیضہ ہیں.
سوال:منصوبہ بندی بھی اسی زمرے میں آتی ہے ؟
جواب:یہ پرہیز کے درجے میں آتی ہے.
سوال:اور دوران حمل اگر خون کبھی کبھار اجاتا ہو تو اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
جواب :اس کی عام وجوہات میں آنول کا آگے ہونا ۔ آنول کا اپنی جگہ سے اکھڑ جانا جس کے نتیجے میں مخفی یا ظاہر خون کا رسنا ، رحم کے منہ پر رسولی (پولپ یا فائبرائڈ ) یا زخم (اک ٹراپیان)کا ہونا
سوال: بچے کی گروتھ کے رکنے کی کیا وجوہات ہیں۔
جواب: بچے کو خوراک یا سانس(اکسیجن) کا نہ ملنا یا گوٹھ کے لیے جگہ نہ ملنا مثلا اگر رحم میں رسولی ہو تو بچے کے لیے جگہ کم ہو جائے گی ۔ زچہ میں ضروری اہم نمکیات کی کمی ہونا ہا بچے کی پرورش کے ذمہ دار ہارمونز کا کم ہونا ۔ ماں اور بچے کے خون کے گروپ میں مس میچ مثلا بیٹی تو گروپ کی ماں کا پوزیٹو گروپ کا بچہ ہو . دوران حمل پیش آنے والے ایکسیڈنٹس، مثلا ماں کو کسی قسم کی چوٹ لگ جائے جو حمل پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتی ہویا ماں کسی ایسی انفیکشن کا شکار ہو جائے جو بچے کے لیے مہلک ثابت ہو .
اگر بچہ کسی جینیاتی مرض کا شکار ہو مثلا فرسٹ کزن میرج میں ایسے کیس دیکھنے میں آتے ہیں ۔ ماں کے جسم میں بچے /حمل کے خلاف اینٹی باڈی کا بن جانا وغیرہ ۔ماں کا بلڈ پریشر ہائی رہنا اور بد پریشر کنٹرول کی ادویات کے استعمال سے بچے کی گروتھ کم ہونا . ماں کو شوگر ہو تو بچے کی گروتھ تاریخ کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے یعنی بچہ موٹا تازہ ہوتا ہے. یہ چند وجوہات ہیں ۔ بہت سی وجوہات آج تک سمجھی نہیں جا سکیں.
سوال: عورت کے تین بچے میجر آپریشن سے ڈیلیور ہوئے ہیں جبکہ وہ چوتھے کی امید سے ہے لیکن ماں کی مجموعی صحت مخدوش ہے کیا ابارشن کروالیا جائے؟
جواب :مخدوش صحت کی وضاحت کیجیے اور آخری دو حمل کا درمیانی وقفہ بتایے ۔نیز چھوٹا بچہ کتنے ماہ کا ہے اور ابھی حمل کتنی دیر کا ہے؟
سوال: خاتون کی مخدوش حالت سے مراد یہ ہے کہ سب بچے یکے بعد دیگرے سال بھر کا وقفہ ، ٹانکوں میں درد، کمر میں درد، مستقل کمزوری کی کیفیت، 8 ماہ کی بیٹی ہے اور 3 ماہ کا حمل ہے.
جواب : بچہ ضائع مت کیجیے ۔ ابھی آپریشن کو صرف آٹھ ماہ ہوئے ہیں ۔یہ ماں کے لیے خطرناک ہے بہ نسبت اس کے کہ اسے موجودہ حمل کی مکمل پرورش کے لیے مزید 6 ماہ مل جائیں اور دو آپریشنز میں 14 ماہ کا وقفہ آ جائے ۔ ماں کی علامات خون اور خوراک کی کمی کی وجہ سے ہیں ان کی خوراک بہتر کیجیے کیلشیم کی ہائی ڈوز دیں اگر چھوٹے بچے کو دودھ پلاتی ہیں تو چھڑوا دیں ۔ ان کی روزانہ خوراک میں دودھ، گوشت یا کلیجی ، سیب اور ساگ پالک شامل کر دیں ۔
سب سے اہم چیز جس کا خیال نہیں رکھا گیا ۔وہ ہے دو بچوں کے درمیان وقفہ ۔ اس کا اہتمام کیا جانا چاہیے تھا ۔ ابھی بچہ ضائع کرنا ماں کی جان لینے کے مترادف ہو گا ۔ خصوصا جب پچھلے تین آپریشن ہیں اور وقفہ بھی کم ہے ۔ ایسا مت کیجیے گا ۔ گناہ تو ہے ہی ساتھ ساتھ خطرناک بھی ہے.
تبصرہ لکھیے