ہوم << تقریب ریٹائرمنٹ، انوکھی وضع، انوکھے رنگ- فخرالزمان سرحدی

تقریب ریٹائرمنٹ، انوکھی وضع، انوکھے رنگ- فخرالزمان سرحدی

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بگڑہ ہری پور ، جس کا شمار بہترین اور مثالی درسگاہوں میں ہوتا ہے، اس کے دالان میں قاری محمد الیاس صاحب پرنسپل کے اعزاز میں تقریب ریٹائرمنٹ سجائی گئی۔محبت اور الفت کے جذبات سے بھرپور تقاریر اور تحائف کی کثرت سے انمول سی تقریب معلوم ہو رہی تھی۔میزبان اور مہمان سبھی خوشی اور مسرت کے عالم میں مسکراہٹوں کا تبادلہ کرتے اس بات کے غماز تھے کہ محبت کی دنیا سمٹ کر تقریب کی فضا میں موجود تھی۔کیوں نہ ہو علم کی دولت تقسیم کرنے والے لوگ کس قدر ملنسار ہوتے ہیں۔اساتذہ، ہیڈ ماسٹرز صاحبان، پرنسپلز صاحبان، انتظامی افسران، ملازمین اور طلبہ ایک جذباتی لگن اور محبت کی تصویر معلوم ہو رہے تھے۔کس قدر حسیں رنگ بکھرتے محسوس ہورہے تھے۔یہ کیفیت اس بات کی گواہی دے رہی تھی کہ محنت میں عظمت ہے۔ ایبٹ آباد کی فضاؤں سے تشریف لانے والے مہمان ہوں کہ ہری پور کے محبتوں کے مسافر قیمتی وقت سے چند لمحات وقف کرتے گلوں کی خوشبو سے معطر کلمات کی سوغات پیش کرتے، محترم قاری محمد الیاس صاحب کی عظیم تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے دادو تحسین پیش کر رہے تھے۔گویا کہیں پھول مہکتے الفاظ کی بھرمار تو کہیں تحائف کی عنایات کی بارش، بقول شاعر:

کہیں پھول مہکے تیری یاد میں
کہیں درد ملا تیری یاد میں

ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے یہ گھڑیاں روشنی کی امید لے کر آئی تھیں جیسے کسی عظیم معلم کی خدمات سے سبکدوشی کا پیام دینے آئی تھیں۔نقابت کے فرائض محترم قاری محمد یاسر صاحب اور عماد ایاز صاحب اور دیگر معاونین نے جس خوبی کمال سے انجام دیے، وہ بھی ایک مثال ہے۔مقریرین کے لہجوں میں ایک درد اور محبت گویا محبتوں کی برسات تھی۔الوداعی تقریب میں قابل احترام ہستیاں موجود اور مقریرین محترم مشتاق اعوان چیئرمین بورڈ ایبٹ آباد، ظفر ارباب عباسی سابق سیکریٹری بورڈ ایبٹ آباد، ملک تنویر اعوان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور، محترم ڈاکٹر امتیاز علی صاحب پرنسپل ٬ محترم طاہر عتیق صدیقی صاحب پرنسپل ، بشارت خان پرنسپل ،محترم ذوالفقار احمد سابق اے۔ڈی۔او ازرم خان سابق معلم، مقامی قائدین ریاض خان جدون سابق نائب ناظم ضلع ہری پور، سجاد خان بگڑہ، صداقت خان بگڑہ، مظہر خان بگڑہ، سید افتخار حسین بگڑہ، محمد یوسف صاحب بگڑہ، اور دیگر مقریرین نے بزم میں خوبصورت انداز خطابت سے موصوف کی پذیرائی فرمائی۔ اور تقریب میں خوبصورتی کے رنگ بکھیر تے منفرد روایت محبت قائم کی۔تقریب کا اہتمام اساتذہ کرام اور ملازمین نے اس قدر حسن اسلوب سے کیا کہ رونق دوبالا ہوئی۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر بابر ایاز, سردار عبدالقیوم صاحب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور، حافظ محمد نواز عباسی سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور سابق پرنسپل رائٹ کالج جناب عبدالقدوس آزاد, ڈاکٹر طارق محمود سابق پرنسپل رائیٹ کالج ہری پور،سید امجد علی پرنسپل رائیٹ کالج ہری پور , ,سابق ڈی ای او کوہستان پرنسپل محمد ریاست خان ,پرنسپل سراۓصالح بشارت اعوان صاحب ,صدر ایس او اے ڈاکٹر سیف الرحمن,پرنسپل سراۓگدائی ڈاکٹر امتیاز علی , ,سابق پرنسپل ملک جہانزیب،ملک نثار احمد سابق پرنسپل، انوارالحق صاحب پرنسپل ،قاضی محمد جاوید پرنسپل،سجاد عزیز صاحب پرنسپل، اختر جدون پرنسپل،رفاقت خان ہیڈ ماسٹر، خالد اقبال ہیڈ ماسٹر, خضر حیات خان سابق پرنسپل،طارق تنولی پرنسپل کھلابٹ،سجاد خان ایس۔ایس ہائیر سیکنڈری سکول سراۓ صالح ہری پور، محمد سلیم جاوید پرنسپل،عابد حسین پرنسپل،خادم حسین صاحب سابق پرنسپل،ارشد محمود قاری پرنسپل، منظور خان سابق پرنسپل،معظم خان صاحب،سفیر خان صاحب،نثار خان سابق معلم شاہ مقصود، قاری محمد الیاس صاحب کی فرض شناسی ,دیانتداری اور اچھی عادات کی وجہ سے تعلیمی خدمات کو سراہا گیا۔میڈیا ٹیم ڈاکٹر ارشد جمال ،سوشل میڈیا عماد ایاز اور دیگر کا شکریہ بھی جنہوں نے تقریب کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اور مہمانان گرامی کے استقبال کو بھی نمایاں کیا۔یہ محبت کے تقاضے اور الفت کے رنگ ہیں۔