ہوم << دلیل ٹاپ 2000 ویب سائٹس میں شامل - محمد عامر خاکوانی

دلیل ٹاپ 2000 ویب سائٹس میں شامل - محمد عامر خاکوانی

عامر خاکوانی دلیل کا سفر الحمدللہ کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ دو دن پہلے ماشاءاللہ پاکستان کی ٹاپ ڈھائی ہزار کی فہرست میں آ گئی تھی۔ آج ٹاپ دو ہزار میں آ گئی۔ اب آگے مسابقت زیادہ سخت ہوتی جائے گی تو تھوڑا وقت لگے گا مگر ان شاءاللہ دوستوں کے تعاون اور محبت کی وجہ سے یہ منازل طے ہوتی جائیں گی۔ کئی دوستوں نے پوچھا ہے کہ وہ دلیل کی مدد کرنا چاہتے ہیں، کس طریقے سے کی جائے؟
تین طریقوں سے ایسا ہوسکتا ہے
1- دلیل کے ساتھ قلمی تعاون کریں۔ جن میں لکھنے کی صلاحیت ہے، وہ اپنی تحریریں دلیل کو بھیجیں۔ سینئر قلم کاروں سے خصوصی تعاون کی درخواست ہے۔
آپ کے حلقہ احباب میں اچھا لکھنے والے ہوں تو انہیں دلیل ڈاٹ پی کے کی طرف متوجہ کیجیے۔ تحریر اس ای میل پر بھیجی جا سکتی ہے. admin@daleel.pk
2- اپنے فیس بک کے حلقے اور حلقہ احباب میں دلیل کو متعارف کرائیے۔ دلیل کی جومضامین، بلاگ، کالم پسند آئیں، انھیں بلاججھک اپنی فیس بک وال پر شیئر کیجیے اور اپنے دوستوں کو بھی اس طرف متوجہ کیجیے۔ دلیل کے مضامین پر اپنے کمنٹس کریں اور اسے بھرپور مکالمے کا حصہ بنائیں۔
3- اپنی دعائوں میں ہمیں یاد رکھیں اور دلیل و منتظمین دلیل کی استقامت اور رہنمائی کے لیے خاص دعا فرمائیں۔
ایک اور بات یاد رکھیں کہ دلیل کی مختلف کیٹیگریز پر ایک دن میں چند ایک یعنی درجن بھر مضامین ہی لگائے جا سکتے ہیں، تاکہ ہر ایک کو پڑھنے اور دیکھنے کا مناسب وقت مل سکے۔ بسا اوقات ملنے والے مضامین کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے تو اشاعت میں کچھ تاخیر بھی ہوسکتی ہے اور اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ بعض تحریریں شامل اشاعت نہ ہو سکیں۔ اگر ایسا ہو تو اس کی پیشگی معذرت۔
دلیل کو اپنی توجہ اور محبت کا حصہ بنائیں۔ ہمیں یہی تعاون درکار ہے۔ جزاک اللہ۔

Comments

Avatar photo

محمد عامر خاکوانی

عامر خاکوانی

Click here to post a comment