ہوم << سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافہ ایڈہاک الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے ۔

تنخواہوں میں حالیہ اضافہ 2017ء کی رننگ بیسک پر کیا گیا ہے جب کہ ملازمین کو 2016ء سے 2021ء تک ملنے والے دس دس فیصد کے پانچ ایڈہاک الاؤنسز و ریلیف بھی تنخواہ میں شامل کرکے یکم جولائی 2022ء کی سطح پر منجمد کردیے گئے ہیں۔

ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے پر انکم ٹیکس بھی لاگو ہوگا جب کہ 30 جون 2022ء سے بھرتی ہونے والے ملازمین کی بنیادی تنخواہ نئے پے اسکیلز کے مطابق متعین ہوگی۔ علاوہ ازیں اسپیشل الاؤنسز، ہاؤس رینٹ اور دیگر الاؤنسز کو 30 جون 2022ء کی سطح پر منجمد کردیا گیا ہے۔
15 فیصد ایڈہاک الاؤنس کا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پر بھی ہوگا۔ عدلیہ سمیت تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر ملنے والے اسپیشل الاؤنسز، ہاؤس رینٹ الاؤنس ود ہگر الاؤونسز کو 30 جون 2022 کی سطح پر منجمد کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے اناملی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

اناملی کمیٹی مسلح افواج کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق کسی قسم کی بے ضابطگی کی صورت میں جائزہ لے کر اسے دور کرنے کے لیے سفارشات دے گی۔ نئے پے اسکیلز کے مطابق گریڈ ایک کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ9130 روپے سے بڑھ کر13550 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 17830روپے سے بڑھ کر 26450روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔

گریڈ 2 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ9130 روپے سے بڑھ کر13829 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ19210 روپے سے بڑھ کر 28520 روپےماہانہ ہوگئی ہے ۔ نئے پے اسکیلز کے مطابق گریڈ 3 کےملازمین کی کم از کم تنخواہ 9610 روپے سے بڑھ کر14260 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 21310 روپے سے بڑھ کر 31660روپے ماہانہ ہوگئی ہے ۔

نئے پے اسکیلز کے مطابق گریڈ 4 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9900 روپے سے بڑھ کر14690 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ23100 روپے سے بڑھ کر 34490 روپےماہانہ ہوگئی ہے جب کہ گریڈ 5 کےملازمین کی کم از کم تنخواہ 10260 روپے سے بڑھ کر 15230 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 25269 روپے سے بڑھ کر 37730 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔

گریڈ 6 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 10260 روپے سے بڑھ کر 15 ہزار 230 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 25 ہزار 260 روپے سے برھ کر 37 ہزار 730 روپے ماہانہ ہوگئی جب کہ گریڈ 7 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 10 ہزار 99 روپے بڑھ کر16 ہزار 310روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 29 ہزار 290روپے سے برھ کر 43 ہزار 610 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔

گریڈ 8 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 11 ہزار 380 روپے سے بڑھ کر16 ہزار 890روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 31 ہزار 480 روپے سے بڑھ کر 46 ہزار 890 روپے ماہانہ ہوگئی جب کہ گریڈ 9 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 11 ہزار 770 روپے سے بڑھ کر 17 ہزار 470روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 33 ہزار 670روپے سے بڑھ کر 50 ہزار 170 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔

نئے پے اسکیلز کے مطابق گریڈ 10 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 12 ہزار 160بڑھ کر18 ہزار 50روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 36 ہزار 160 روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 750 روپے ماہانہ ہوگئی جبکہ گریڈ 11 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 12 ہزار 570 روپے سے بڑھ کر 18 ہزار 650روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 38 ہزار 970روپے سے بڑھ کر 57 ہزار 950 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔

گریڈ 12 کےملازمین کی کم از کم تنخواہ 13 ہزار 320 روپے سے بڑھ کر19 ہزار 770روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 42 ہزار 120روپے سے بڑھ کر 62 ہزار 670روپے ماہانہ ہوگئی جب کہ گریڈ 13 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 14 ہزار 260بڑھ کر21 ہزار 160روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ45 ہزار 760روپے سے بڑھ کر 67 ہزار 960 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔

گریڈ 14 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار 180 روپے بڑھ کر22 ہزار 530روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ50 ہزار 280روپے سے بڑھ کر 74 ہزار 730 روپے ماہانہ ہوگئی جب کہ گریڈ 15 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ16 ہزار 120روپے بڑھ کر23ہزار 920 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 56 ہزار 20روپے سے بڑھ کر 83 ہزار 320 روپےماہانہ ہوگئی ہے۔

نئے پے اسکیلز کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 910 روپے سے بڑھ کر28 ہزار 70 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ64 ہزار 510 روپے سے بڑھ کر 95 ہزار 870 روپےماہانہ ہوگئی جب کہ گریڈ 17 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 30 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر45 ہزار ستر روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ76 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 470 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔