اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوگیا اور 435 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ برائے صحت (این ایچ آئی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیےگئے اور مزید 435 کیس رپورٹ ہوئے۔
ملک بھرمیں کورونا کیسز کی شرح 3.19 فیصد ریکارڈ کی گئی اور وبا سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 87 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔سندھ میں کورونا مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اورصوبے میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.10 ہوگئی ہے۔
تبصرہ لکھیے