ہوم << ڈالر کے انٹربینک نرخ پہلی بار 208 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر

ڈالر کے انٹربینک نرخ پہلی بار 208 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی: ڈالر کے انٹربینک نرخ ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد ایک بار پھر 208 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے۔جمعرات کو ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، ڈالر کے انٹربینک نرخ ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 207.95 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 209 روپے سے بھی زائد ہوگئی ہے تاہم شام کو مارکیٹ بند ہونے پر اس بات کا حتمی تعین ہوجائے گا کہ ڈالر کی اوپن کرنسی مارکیٹ اور انٹربینک قیمت میں کتنا اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام میں شمولیت طول اختیار کرنے، جولائی تک تیل کی قیمتوں پر سبسڈیز ختم کرنے سے مہنگائی کی شدت میں مزید اضافے جیسے عوامل زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز ہیں جبکہ یومیہ بنیادوں پر مالیاتی بحران بڑھنے سے پاکستانی روپیہ مسلسل دباؤ کا شکار ہے جس سے انٹربینک مارکیٹ بحرانی کیفیت سے دوچار ہوگئی ہے۔