اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر کہا ہے کہ نئی دہلی کے ’جمہوری چہرے‘ کی حقیقت دنیا کے سامنے ہے۔
شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پورا منصوبہ انہیں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی طور پر مزید پسماندہ کرنے کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے ظالمانہ اور جابرانہ ریاستی آلہ کار کو بھارتی مسلمانوں کو سر تسلیم خم کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔خیال رہے کہ اتر بھارت میں مودی کی فاشسٹ حکومت نے سہارنپور اور اترپردیش میں گستاخانہ بیان کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان رہنماؤں کے گھر مسمار کردیے ہیں.
بھارتی میڈیا کے مطابق گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے مسلمان رہنماؤں کے گھروں کو بلڈوزر کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ گھروں کی مسماری سہارنپور اور اترپردیش میں کی گئی۔
تبصرہ لکھیے