اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز دے دی۔سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار تعطیل جبکہ جمعہ کو آدھا دن چھٹی دی جائے.
ہفتے میں 4 سے 5 دن کام ہو، کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگی، تیل اور بجلی کی بچت ہوگی، کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔
تبصرہ لکھیے