بادشاہ سلامت کا آپریشن ہوا.
زندہ بچ گئے.
خصوصی طیارہ کے ذریعے واپسی پر 37 کروڑ کا خرچا ہوا.
دہشت گردوں کے حملے میں 60 افراد شہید ہوئے.
ملکی معیشت خسارے میں چل رہی تھی.
خرچہ بچانے کے لیے شہداء ویگنوں کی چھتوں پر روانہ کیے گئے.
زندوں اور مردوں میں کچھ تو فرق ہونا چاہیے.
زندہ مردہ، پچاس لفظی کہانی - صداقت حسین ساجد

تبصرہ لکھیے