ہوم << عروج آتش - یوسف بن محمّد گدا

عروج آتش - یوسف بن محمّد گدا

یوسف بن محمّد گدا
یوسف بن محمّد گدا
جو آگ دل سے تھي، اٹھي کدھر پہنچ گئي
ہوا بھی جس نے دي، اسي کے گھر پہنچ گئي
دماغ و دل کے درمیاں جو بات تھي تري
لو اب یہ کشمکش عروج پر پہنچ گئي
جسے رہا وصال سے کوئي حذر جلا
ہماري ديد نار تک نظر پہنچ گئي
یہ مورچوں کی آڑ میں اڑي پڑي لڑے
جو آگ جنگلوں سے اب شہر پہنچ گئي
جہاں ہزارہا چراغ شب کی زد میں تھے
اس آگ کے کمال سے سحر پہنچ گئي
یہ معجزہ اس آگ سے وفا سبب رہا
گدآ کی آہ دیکھ در بدر پہنچ گئي

Comments

Click here to post a comment