یار کمال ہے ویسے اکثر لوگوں کی سوچ اور اپروچ پر . . . جب کامیابی کے گر جاننے اور حوصلہ بڑھانے کو آپ کے اپنے دین اسلام کے کامیاب لوگوں کی باتیں، کتابیں ،سوانح عمری وغیرہ موجود ہیں تو بھائی "پہلے انکو تو پڑھو" اچھی طرح. . . پھر بھاگنا غیروں کے بتاے رہنما اصولوں کی طرف ۔ یہ تو ایسے ہی ہے جسے بھوک لگی ہو تو اپنے گھر کی پکی پکائی روٹی چھوڑ کر ہمسایے کے گھر گھستے پھریں ۔ آپ ضرور پڑھیں دوسروں کو لیکن اپنی چھوڑ کر اور صرف انکی پڑھ کر واہ واہ کرنا یہ اچھی بات نہیں۔ یاد رکھیں دوستو ، ہم نے صرف دنیا ہی میں کامیابی حاصل نہیں کرنی بلکہ آخرت میں کامیابی بھی ہمارا حصول ہے ۔
ایمان سے اگر آپ صرف اپنے نبی حضرت محمّد صلی اللّه عیلہ وسلم کی سیرت مبارک ہی پڑھ لیں تو زندگی کے ہر پہلو کی رہنمائی ملے گی اور ساتھ کامیاب ہونے کے پائیدار عملی طریقے ۔ غورو فکر سے پڑھ کر تو دیکھں ذرا انکی سیرت. پہلے یتیم اور پھر ماں کھونے کےبعد کیسے انہوں نے بکریاں چرا کر عملی زندگی کا آغاز کیا ، کیسے ایمان داری سے عمدہ تجارت کی، کیسے غار حرا میں پہلے غور و فکر کر کے ایک عظیم جدوجہد کا آغاز کیا۔ کیسے اپنے قریبی رشتے داریوں کی نفرتیں سہیں ، کیسے اپنے جسم پر اوجھڑی رکھوا کر سرے محفل عزت نفس کی قربانی دی۔ کیسے اپنے آپ کو منوانے کے لئے اکیلے سفر کیا اور پتهر کھا کھا کر خون بہایا ۔ اپنے اکلوتے بیٹے کی موت کا غم سہا ، بیٹوں کی طلاق کے طعنہ برداشت کیے ، کیوں خود بھی اور اپنے پیارے خاندان کو بھوکا رکھا ، پتے کھاے ، پیٹ پر پتھر باندھے ، جنگیں لڑیں، پیارے رشتے شہید کروا دیے، ہجرت کی ،کیسے ہر پریشانی ہمت سے برداشت کی اور آخر میں تمام دشمنوں کو معاف کرتے ہوے کیوں اور کیسے 23 سال کی بےمثل جدوجہد اورعظیم قربانیوں کے بعد وہ منزل حاصل کی جو آغاز میں ناممکن دکھائی دیتی تھی۔
اگر آپ اپنے نبی جو آپ کے پیدا کرنے والے ، آپکو رزق ، عزت ، اولاد دینے والے کی باتیں بتانے والے اور رہنماے حیات قرآن پاک کا عملی نمونہ بن کر دکھانے والے کی سیرت نہ پڑھیں یا پڑھ کر بھی حوصلہ نہ پا سکیں تو قصور آپ کا نہیں بلکہ اس معاشرے کا ہے جو آپ کو صرف دنیا میں کامیاب ہونے کے گر بتا رہا ، حلال حرام کی تمیز کیے بغیر مادی چیزوں اور آسائشوں کو جلدی جلدی حاصل کرنے کی تربیت دے رہا ہے ۔ یار ، جس جگہ آپ کو 23 دنوں میں سود پے دنیاوی خوابوں کی چیزیں گھر ، گاڑی وغیرہ ملتا ہو وہاں کون اونچا مقصد حیات پانے کو 23 سال تو چھوڑو 23 مہینے تک ہی حلال جدوجہد کرنے کا سوچے گا۔
سمجھ آ گئی ہو میری بات تو ٹھیک ورنہ جائیں جا کر صرف دنیاوی اقوال زریں ہی یاد کریں ۔ ہمیں تو کامیابی کے لئے بس اپنے رب کی باتیں اور اپنے نبی پر لکھی کتابیں ہی پہلے پڑھنی ہیں ذرا ، کہ ہمیں دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی کمانی ہے. سود، رشوت ، بے ایمانی ، فراڈ ، جھوٹ، حق تلفی وغیرہ کی حرام کمائی سے کامیابی کے رہنما اصول بنانے اور بتانے والوں کو ہمارا دور سے سلام ! ہمیں نہیں چاہیے آپ سے کھوکھلی اور صرف دنیاوی کامیابی حاصل کرنے کا حوصلہ.
تبصرہ لکھیے