ہوم << اسلام ایک دائمی دین ہے - علی احسن

اسلام ایک دائمی دین ہے - علی احسن

اسلام ایک دائمی دین ہے یہ ایک مزہب اور انسانی زندگی کے لیے مکمل سرو سامان اور ضابطہ حیات ہے۔ اسلام میں فرقہ پرستی، شخصیت پرستی،وطن پرستی،قبر پرستی نیز ہر قسم کی پرستش حرام ہے۔ پرستش صرف اللہ کی ہے اور پیروی نبی کریمﷺ اور صالحین کی ہے۔ صالحین کے لفظ پہ تنقید کے لیے یہ بات رکھیں کہ اِنسانی فطرتِ سلیمہ کا تقاضا ہے کہ جسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی خدمت کی توفیق حاصل ہو جائے تو اس کی شخصیت اور کردار سے لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا ہوجاتی ہے۔ ایسا پیار و محبت اور عقیدت و اِحترام شخصیت پرستی کے زُمرے میں نہیں آتا۔ بلکہ ایسے انسان سے عقیدت و محبت درحقیقت اللہ اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہی محبت ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ اُنہی کے پیغام ہی کی برکت ہے کہ جس نے ایک عاجز اِنسان کو اِس قابل بنا ڈالا کہ دنیا کے لاکھوں لوگ اس سے محبت و عقیدت کا دم بھرتے ہیں۔ جماعتی و تحریکی محبتوں اور اِن جذبوں کے پیچھے درحقیقت اِسلام سے محبت ہی چھپی ہے۔ جو اللہ اور اللہ کا رسول دے وہ لے لینا چاہیے، کسی کو یہ مجال نہیں ہے کہ انکار کر
سکیں اور جس سے منع فرمائیں اس سے رک جانا چاہئیے یہاں بھی تنقید اور وجوہات کے لیے چوچڑاں نہیں کرنی چاہیے۔
ہمارے معاشرے میں جب بھی کسی بات سے رکے رہنے کا حکم آتا ہے تو تو علماء اور مولوی حضرات لوگوں کو رکنے مصلحت سمجھاتے ہوئے اتنا سمجھا دیتے ہیں کہہ جب لوگوں کو کوئی دلیل ملتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ اچھائی ہے اس لئے تو پھر اسکو جائز ہونا چاہیے اس کے لیے میں صرف ایک واقع بیگم شہاب کا بیان کرتا ہوں کہ ایک دفعہ آپ لندن ائیرپورٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں آپکے پاس ایک فوجی بیٹھا تھا اس نے پوچھا کہ کیا آپ مسلمان ہیں. آپ نے کہا جی! تو اس نے کہا کہ: اسلام میں سور کا گوشت کھانا کیوں حرام ہے؟
بیگم؛ کیونکہ اللہ تبارک وتعالی نے نہ کھانے کا حکم دیا ہے۔ فوجی بولا: اس حکم کے پیچھے دلیل کیا ہے؟ عفت نے کہا: آپ فوجی ہوکے حکم کا مفہوم نہیں جانتے؟حکم کی عظمت کو نہیں جانتے ؟ حکم مصلحت اور دلیل سے پاک ہوتا ہے۔

ٹیگز