اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین
”پاکستان“ کی اصل روح کے متعلق جاننا ہو تو ایدھی صاحب کی زندگی کو دیکھ لیجیے۔ بلکہ وہ عظیم شخص تو اپنی موت میں بھی ہم سب کے لیے اہم ترین پیغام چھوڑ گیا۔
آپ اور کچھ مت کیجیے .... ابھی سے فیس بک پر لکھے وہ سب سٹیٹس پڑھنے شروع کر دیجیے جو ان کی موت سے متعلق ہیں... شیعہ، سنی، بریلوی، سلفی، دیوبندی، قادیانی، عیسائی، ہندو، سکھ... سب پڑھ ڈالیے۔ کہیں بھی دکھ، رنج، خراج عقیدت اور دعا کے علاوہ کچھ اور ملے تو ضرور بتائیے گا...
یہ سب اس لازوال قوت کا نتیجہ ہے جس کا کوئی توڑ کسی کے پاس نہیں... ہم جسے ”انسانیت“ کہتے ہیں۔
جو بھی انسانوں کی بھلائی سوچے گا، وہ انہیں اپنی محبت میں یکجا کر لے گا۔
یہ جو ہم سب صبح شام چھوٹی چھوٹی بات پر ایک دوسرے سے بحث، تکرار اور جھگڑے کرتے ہیں جن کے خیالات و نظریات کبھی مل کر نہیں دیتے... انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ سب اختلاف ایک طرف رہ گئے، سب حوالے دھرے کے دھرے رہ گئے اور آج سب یک آواز ہیں ایدھی صاحب کی شخصیت کی مدح میں۔
وجہ صرف اتنی ہے انہوں نے ہم سب کے مابین کبھی تفریق نہیں کی، سب کے لیے ہمہ وقت حاضر رہے اور آج پورا ملک ان کے لیے حاضر ہے، ان کے لیے کوئی تفریق نہیں۔
یہی وہ نسخہ ہے اتحاد اور یکجہتی کا جو وہ نحیف و نزار بوڑھا ہم سب کو دکھا اور سمجھا کر اپنے رب کے حضور جا اترا ہے۔
عبدالستار ایدهی - یوم سوگ يا يوم خدمت
???
یوم سوگ. یوم سوگ - يوم سوگ
ایدھی کے نا م پر یوم سوگ منا لیا تو فرض پورا ہوگیا. نہ بھائی نہ.
حکومت اعلان کرے کہ وہ ایدھی کی یاد میں تین روزہ "یوم خدمت" منائے گی اور عوام کی حقیقی خدمت کرکے دکھائے گی
تاجر برادری اعلان کرے کہ وہ تین روزہ "یوم خدمت" منائے گی اور عوام کو جائز نرخوں پر اور خالص اشیائے ضروریہ فراہم کری گے
وکلا برادری تین روزہ "یوم خدمت" کا اعلان کرے کہ وہ عوام کو انصاف دلانے کی بھر پور جدوجہد کرے گی اور کسی بھی قسم کی ناانصافی نہ کرے گی، نہ ہونے دے گی
عوام بھی تین روزہ "یوم خدمت" کا اعلان کریں کہ وہ اپنے تمام فرائض کماحقہ ادا کریں گے اور ہر کوتاہی سے دور رہیں گے، اپنی معاشی اور معاشرتی ذمہ داریاں پوری قا بلیت اور صلاحیت کے مطابق پوری کریں گے.
سوگ کی رسم بھی ضرور نبھاؤ لیکن ایدھی کے اصلی مشن خدمت کو اپنا کر نبھاؤ.