ہوم << شکوے سارے ختم ہوتے گئے - عرفان علی عزیز

شکوے سارے ختم ہوتے گئے - عرفان علی عزیز

شکوے سارے ختم ہوتے گئے
تعلق ہمارے ختم ہوتے گئے

پھر اک دن ہوا ختم سب کچھ
پھر عکس ہمارے مدہم ہوتے گئے

جو عکس تھے مدہم وہ ختم ہوئے
وہی مدہم ستارے ختم ہوتے گئے

پھیل گئی خیالوں کی روانی
وہ وہم ہمارے ختم ہوتے گئے

اک حد تھی ان میں ہمارے درمیان
حد ٹوٹی تو کنارے ختم ہوتے گئے

اک ذات سے عزیز کتنے تھے بھروسے
پھر سارے سہارے ختم ہوتے گئے

Comments

Avatar photo

عرفان علی عزیز

عرفان علی عزیز بہاولپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ افسانہ و ناول نگاری اور شاعری سے شغف ہے۔ ترجمہ نگاری میں مہارت رکھتے ہیں۔ مختلف رسائل و جرائد میں افسانے اور جاسوسی کہانیاں ناول شائع ہوتے ہیں۔ سیرت سید الانبیاء ﷺ پر سید البشر خیر البشر، انوکھا پتھر، ستارہ داؤدی کی تلاش نامی کتب شائع ہو چکی ہیں۔ شاعری پر مشتمل کتاب زیرطبع ہے

Click here to post a comment