ہوم << مایوسی چھوڑیں، حوصلہ اپنائیں، آگے بڑھیں - خواجہ مظہر صدیقی

مایوسی چھوڑیں، حوصلہ اپنائیں، آگے بڑھیں - خواجہ مظہر صدیقی

کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے دعا مانگی، مگر وہ قبول نہ ہوئی؟
آپ نے کسی سے امید باندھی، لیکن وہ پوری نہ ہوئی؟
کسی امتحان میں کامیابی کی خواہش کی، مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا؟
کسی سے قرض مانگا، لیکن انکار سننا پڑا؟
منگنی ہوئی، مگر ٹوٹ گئی؟
شادی ہوئی، مگر طلاق پر انجام کو پہنچی؟
نوکری کے لیے درخواست دی، مگر جواب نہ آیا؟
کسی سے گاڑی مانگی، مگر اس نے دینے سے انکار کر دیا؟
آپ نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا، لیکن دوسرے نے قبول نہ کیا؟
بیرون ملک کے ویزے کے لیے کوشش کی، مگر ناکامی ہوئی؟
کسی جگہ رشتہ طے کرنا چاہا، مگر انکار کا سامنا کرنا پڑا؟
پارٹنرشپ میں کاروبار شروع کیا، مگر دھوکہ ملا؟
کسی کو امانت دی، مگر اس نے خیانت کی؟
کسی پر اندھا اعتماد کیا، مگر وہ فریب دے گیا؟

اگر آپ نے زندگی میں کبھی کسی انکار، کسی نقصان، کسی ناکامی یا کسی دھوکے کا سامنا کیا ہے، تو دل برداشتہ نہ ہوں، ہمت نہ ہاریں اور مایوسی کو قریب نہ آنے دیں۔ زندگی رُکنے کا نام نہیں، بلکہ آگے بڑھنے کا دوسرا نام ہے۔ ہر ناکامی ایک نیا سبق دیتی ہے، ہر انکار ایک بہتر موقع کی نشاندہی کرتا ہے، اور ہر نقصان درحقیقت نئے امکانات کے دروازے کھولتا ہے۔

مایوسی چھوڑیں، حوصلہ اپنائیں اور آگے بڑھتے رہیں۔ ایک دن ضرور آئے گا جب آپ اپنی آرزوئیں، اپنی خواہشیں اور اپنی منزلیں پا لیں گے۔ بس یقین اور امید کے ساتھ کوشش جاری رکھیں۔

Comments

Avatar photo

خواجہ مظہر صدیقی

خواجہ مظہر صدیقی ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان کے ڈائریکٹر ہیں۔ تعلق اولیاء کی نگری ملتان سے ہے۔ اٹھارہ سال روزنامہ نوائے وقت میں صدائے دل کے عنوان سے سماجی اور معاشرتی عنوانات پر کالم شائع ہوتے رہے ہیں۔ پانچ کتب کے مصنف ہیں۔ 1993 میں جنوبی پنجاب میں کہانی گھر کی بنیاد رکھی، اب تک 320 کہانی گھر قائم کیے ہیں۔ اس سلسلے میں بچوں میں کہانی کی ختم ہوتی قدیم ترین روایت کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Click here to post a comment