ہوم << ایک سابق چیف جسٹس صاحب کے نام - ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

ایک سابق چیف جسٹس صاحب کے نام - ڈاکٹر عاصم اللہ بخش

حضور، آپ ایک مسلمان ہیں اور مسلمان کے لیے اللہ کے ہاں پسندیدہ عمل یہ ہے کہ وہ دوسروں کی غلطیاں کھلے دل سے معاف کردیا کرے.
جناب والا، مانا قوم نے آپ کی بحالی کی جدوجہد میں جی جان سے حصہ لے کر بڑی غلطی کی لیکن اب آپ اسے معاف فرما دیں. یقیناً یہ آپ ہی کا بڑا پن ہوگا، قوم کی غلطی تو سچ میں کہیں بڑی تھی. پلاٹ کے لیے لکھی گئی آپ کی ہر چٹھی سے اس امر کا احساس روز بروز بڑھ رہا ہے.
خود آپ خلاف ضابطہ اپنے لیے پلاٹ کے متقاضی ہیں اور نواز شریف صاحب کے خلاف صادق اور امین نہ رہنے کے ریفرنس دائر کر رہے ہیں . اللہ اللہ.
کچھ ایسا ہی بے Loss انصاف صاحبزادہ محترم کے کیس میں ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں. باقی سب کے لیے قہر اور اپنے بچے کے لیے مہر
القصہ مختصر
آپ کی جانب سے قوم کو فوری معافی دیے جانے کی صورت .... مندرجہ ذیل کا امکان باقی رہ سکےگا.
1. آپ کے دور میں دیے گئے فیصلوں اور افسر شاہی و سیاستدانوں کی کھچائی سے متعلق کچھ نہ کچھ حسنِ ظن.
2. مشرف صاحب کی فراست کی تحسین کی بے پناہ خواہش کی مزاحمت، کہ آپ کو برطرف کیا.
3. آئندہ کسی حقیقتاً مستحق انسان کے حق میں نکلنے کا جذبہ... بغیر اس خدشہ کا شکار ہوئے کہ ایک اور مافیا کا جنم ہوگا یا ہیرو کے بھیس میں کہیں زیرو نہ ہاتھ لگ جائے.
آپ کہیں تو ہم آپ سے باقاعدہ معافی مانگ لیتے ہیں ..... جاؤ بابا، معاف کرو !