اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آنے والے صدر نے ملک کا آئین توڑا، عدالتیں اسے آرٹیکل 6 کے تحت سزا دیں۔
صدر مملکت کی تقریر کا بائیکاٹ کا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر کا رویہ صدر مملکت سے زیادہ ایک جماعت کی طرف رہا ہے ، اسی لیے ہم نے تقریر سنی نہیں باہر آگئے، صدر نے غیر آئینی اقدامات کیے تھے، انہوں نے بطور آئینی سربراہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر ادا نہیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بھی اسی وجہ سے نہیں آئے کیونکہ آج پارلیمنٹ میں آنے والا یہ وہ صدر ہے جس نے ملک کا آئین توڑا، صدر ملک کا ایک ستون ہوتا ہے لیکن اس ستون نے آئین کی خلاف ورزی کی ، آئین کے مطابق صدر پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، عدالتیں صدر کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا دیں، عدالتوں کو سب معاملات کا علم ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جس شخص نے اسمبلی توڑی ہوئی ہے اس کو شرم حیا ہونی چاہیے، سمریاں واپس بھیجتا ہے اور یہاں آکر تقریر کرتا ہے ، قومی اسمبلی کے عہدیداروں سے حلف نہیں لیتا، اسمبلی توڑی ہوئی ہے جس طرح کا اس کا لیڈر ہے اسی طرح کا یہ ہے۔
تبصرہ لکھیے