اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین کیلئے ون سلیب بینیفٹ ختم کردیا ہے جس کی وجہ سے بھاری بلز آرہے ہیں اور عوام پریشان ہیں۔پہلے بجلی کے بلز پر ون سلیب بینیفٹ نافذ تھا جس کے تحت ایک سے 300 یونٹ تک بجلی کے ایک ہی ریٹ ہوتے تھے تاہم اب اس سہولت کو ختم کردیا گیا ہے۔
اب سو یونٹ استعمال پر فی یونٹ نرخ 7.74 سے بڑھ کر 13.48 روپے کردیے گئے۔ 200 یونٹ ماہانہ پر نرخ 10.06 سے بڑھ کر 18 روپے 58 پیسے یونٹ کردیے گئے۔ 300 یونٹ پر فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47 پیسے ہوگئے۔ماہانہ 400 یونٹ پر فی یونٹ ریٹ 24 روپے 63 پیسے کردیے گئے۔ پہلے ماہانہ 301 یونٹ سے 400 یونٹ کا ریٹ 14 روپے 63 پیسے تھا۔
پہلے 401 سے 700 یونٹ تک بجلی کا ریٹ تقریبا 18 روپے تھا۔ لیکن اب ماہانہ 500 یونٹ پر ریٹ 26 روپے 9 پیسے، 600 یونٹ پر فی یونٹ قیمت 27 روپے 1 پیسہ، 700 یونٹ پر فی یونٹ ریٹ 27 روپے 65 پیسے ہوگئے۔ 700 یونٹ سے زائد استعمال پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے لاگو ہوں گے۔
تبصرہ لکھیے