ہوم << سیاسی سرگرمیاں افشاں فیصل شیوانی

سیاسی سرگرمیاں افشاں فیصل شیوانی

funn ملک میں سیاسی درجہ حرارت تیزی سے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔تمام سیاسی پارٹیاں اور سیاسی کارکن سرگرم نظر آ رہے ہیں اور چونکہ ملک میں جمہوریت قائم ہے سو ہر ایک کو اپنی آزادی رائے کا پورا حق حاصل ہے مگر مسئلہ تب کھڑا ہوتا ہے جب اس آزادی کا بےجا استعمال کیا جائے اور ناجائز فائدہ اٹھایا جاۓ۔
ہمارے ملک میں دن بدن ڈنڈا کلچر عام ہوتا جا رہا ہے ۔زبان و بیان کے استعمال میں کسی طرح کے لحاظ کو مدنظر نہیں رکھا جاتا۔ٹاک شوز میں بیٹھے سیاستدان باتوں کے ذریعے ایک دوسرے کی عزت اچھالتے نظر آتے ہیں تو ان ہی کے کارکن ڈنڈوں اور لاتوں کے استعمال کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔سیاسی پارٹیاں ایک جنگ لڑتی نظر آتی ہیں اور یہ جنگ عوام کے حقوق کی نہیں بلکہ ان کے اختیارات کی جنگ ہے۔ان سیاسی پارٹیوں کے جلسے کہیں سے بھی کسی تہذیب یافتہ معاشرے کے عوام کے جلسے سے میل نہیں کھاتے بلکہ محض ایک بے ہنگم تماشہ محسوس ہوتے ہیں۔
ان سیاسی پارٹیوں کے اختلافات اپنی جگہ مگر جلسوں اور احتجاج کے دوران دوسری پارٹیوں پر کۓ جانے والے زبانی وار ان حکمرانوں کا اچھا تاثر نہیں چھوڑتے اور جھنڈوں اور ڈنڈوں سے لیس ان کے کارکن یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کہ کسی جلسے میں شرکت کے لئے نہیں بلکہ کسی جنگ میں طبع آزمائی کرنے جا رہے ہیں۔اصل میں تو لوگوں نے ڈنڈوں کی زبان بولنی شروع کر دی ہے ۔لوگ ایک دوسرے کو یہ دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں کہ اگر ہمارے علاقے کا رخ کیا تو ڈنڈوں سے استقبال کیا جائے گا۔فکر انگیز بات یہ ہے کہ عوام اپنے حقوق بھول کر ان سیاسی پارٹیوں کی جنگ لڑتی نظر آتی ہے۔سیاستدانوں کے خطابات میں عوامی مسائل اور ان کے حل کے متعلق کسی اقدام کا ذکر تو گریز عوام کے لۓ کسی اتحاد یا محبت کا سبق تک نہیں ہوتا بس مخالف پارٹی پر کیچڑ اچھالنے کا کام انتہائی جذبے سے سرانجام دیا جاتا ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے تو اشتعال انگیز بیانات سے حتی الامکان گریز کیا جائے اور عوام کو بھی اپنی عقل و فہم کا استعمال کر کے کم از کم تہذیب کا مظاہرہ ضرور کرنا چاہیے کچھ اس طرح کہ ان میں آپس میں محض سیاسی اختلاف نظر آۓ نا کہ آپسی دشمنی۔

Comments

Click here to post a comment