ہوم << دلیل کا دلیل سے آغاز - زبیر منصوری

دلیل کا دلیل سے آغاز - زبیر منصوری

13495272_10209334159298801_2216135318695331631_nدلیل نے آغاز تو دلیل سے کیا ہے اور خوب کیا ہے
اور کہتے ہیں اچھا آغاز آدھی کامیابی ہوتا ہے
(Good start half done )
"دلیل "خوب صورت اور خوب سیرت تو ہے ہی، اسے لے کر چلنے والے بھی پر عزم دکھائی دیتے ہیں
"دلیل "کی ٹیم دیر تک اور دوووور تک چلنے کا عزم رکھتی ہے
"دلیل "سے بات کرنا اور دلیل سے کی گئی بات سننا چاہتی ہے
میرا مشورہ ہے
اگر ہاتھ کی بورڈ پر لفظ 'چن لیتے ہیں
اگر دماغ میں کوئی خیال بہت زور سے کلبلاتا ہے
اگر کوئی نئی دلیل
کوئی نیا خیال
کوئی نیا ڈیٹا
ذہن اور کمپیوٹر کی دسترس میں ہے
کوئی نیا اوراچھوتا اسلوب تحریر اندر مچلتا ہے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے لفظ پھیلیں، بیسییوں سے بیسیوں ہزاروں تک پہنچیں
اور ہاں اگر آپ باوقار رہتے ہوئے، ذاتیات کے دائروں سے خود کوآزاد رکھتے ہوئے معقولیت کی زبان میں
لکھ سکتے ہیں تو "دلیل "یقیننا بہت اہم پلیٹ فارم ہے
اور یہ بہت تھوڑے دنوں کی بات ہے "دلیل "میں لکھنا باوقار لکھاری ہونے کی دلیل بن جائے گا
لکھیے لوگ ہمہ تن گوش ہیں

Comments

Click here to post a comment