ہوم << حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اوصاف - ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی

حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اوصاف - ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی

اُس بندے کی عظمت، بزرگی اور عند اللہ مقبولیت کا کوئی کیسے اندازہ لگا سکتا ہے، جس کے اوصاف اللہ تعالی خود بیان کرے_ قرآن کریم میں اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے درج ذیل اوصاف بیان کیے ہیں:
1_حنیف (یک سو)
"جو ہر ایک سے کٹ کر صرف اللہ کے لیے ہوکر رہے، جسے کوئی چیز حق کو قبول کرنے سے باز نہ رکھ سکے"
(یہ صفت قرآن مجید میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے 8 بار آئی ہے
)
2_شرک سے بیزار :
'حنیف'سے ساتھ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے بار بار 'مَا کانَ مِنَ المُشرِكِين' اور 'لَم یَکُ مِنَ المُشرِكِين' کے الفاظ آئے ہیں_
3_مسلم:
مسلم کے معنی ہیں اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کردینے والا_
"اس کے رب نے کہا :"ل مسلم ہوجا"اس نے فوراًکہا :"میں مالکِ کائنات کا مسلم ہوگیا"(البقرۃ:131)
4_اوّاہ: (التوبۃ :114 ،ھود :75)
" رقیق القلب، خداترس، نرم دل "
5_مُنیب: (ھود:75)
"اللہ کی طرف رجوع کرنے والا،اس کی طرف بار بار پلٹنے والا "
6_حلیم :(التوبۃ:114)
" حلیم وہ شخص ہے جو غیظ و غضب کے موقع پر اپنے اوپر کنٹرول رکھے اور کوئی شخص بد سلوکی کرے تو اس کے جواب میں صبر و تحمّل کا مظاہرہ کرے"
7
صدّیق :(مریم :41)
صدیق کا مطلب ہے :
(1)حق کی تصدیق کرنے والا
(2)آزمائشوں میں پورا اترنے والا (3)صداقت شعار اور راست باز_
8_مہمان نواز
(الذاریات:24)
9_اللہ سے برابر دعا کرنے والا (مریم :48، البقرۃ:127_129،ابراہیم :35_41، الشعراء:83_89)
10_عبادت گزار
(الانبیاء:73،ابراہیم :40)
11_والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا (مریم:42_45)
12 بارگاہ الہی میں توبہ و استغفار کرنے والا (ابراہیم :41، الشعراء:82، الممتحنۃ:4_5)
13_اللہ کی نعمتوں پر اس کا شکر گزار (النحل :121،الشعراء:77_82، العنكبوت :17،ابراہیم :39)
14_صاحب قلبِ سلیم (الصافات:84)
"ایسے دل کا مالک جو تمام اعتقادی و اخلاقی خرابیوں سے پاک ہو"
15
امۃ (النحل؛ 120)
" اپنی ذات میں ایک امت، امام"
16_قانت (النحل :120) "اللہ تعالی کا مطیعِ فرمان"
17_آزمائشوں میں پورا اترنے والا (البقرۃ:124)
18_مھاجر (العنكبوت :26)
" اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے والا، اس کی رضا کے لیے گھر بار، وطن، رشتے دار سب کو چھوڑ دینے والا"
ان اوصاف کی وجہ سے اللہ تعالی نے انھیں رہتی دنیا تک کے لیے تمام انسانوں کا امام بنادیا
(البقرۃ :124)
یہ اوصاف اپنے اندر پیدا کرکے ہم بھی اللہ کے مقرّب بندے بن سکتے ہیں_

Comments

Click here to post a comment