ہوم << تلہ گنگ میں تمباکو صنعت کا فروغ - ملک محمد فاروق خان

تلہ گنگ میں تمباکو صنعت کا فروغ - ملک محمد فاروق خان

تحصیل تلہ گنگ کی یونین کونسلز جبی شاہ دلاور اور ملتان خورد میں تمباکو کی کاشت تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پراسیسنگ یونٹس (Curing Barns) اور تمباکو مصنوعات کی ابتدائی تیاری بھی جاری ہے۔ یہ علاقہ مستقبل قریب میں ایک مقامی تمباکو انڈسٹریل زون بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (TCCI) اپنے قائدانہ کردار سے علاقائی صنعت کو فروغ دینے کا خصوصی موقع میسر ہے. جس کے لئے اسے پشاور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر تمباکو سازی کرنے والے چیمبرز کر دعوت دے کر اس صنعت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ تمباکو کی کاشت اور علاقائی صنعتی ترقی کے لئے کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی۔

1. ون ونڈو سیل کا قیام:
تمباکو سے متعلق کاروبار، رجسٹریشن، لائسنس، سبسڈی، اور حکومتی تعاون کے لیے ایک جامع سہولت مرکز۔

2. تمباکو صنعتکاروں کی شمولیت:
مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو چیمبر میں مدعو کیا جائے انہیں TCCI ممبر شپ دی جائے تاکہ وہ مقامی بزنس نیٹ ورک کا حصہ بنیں.

3. انویسٹرز سے مشاورت:
تمباکو کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے ساتھ مستقل نشستیں، اجلاس اور سیمینارز کا انعقاد.

4. سمیڈا کے ساتھ اشتراک:
مقامی زمینداروں اور نوجوانوں کو تمباکو انڈسٹری کے لیے تربیت فراہم کرنا سمیڈا کے ماہرین کو کاشت کے علاقوں کا دورہ کرانا.

5. صنعت کا شمسی توانائی کی طرف اپگریڈیشن:
بھٹیوں میں سولر ٹیکنالوجی کا فروغ کم ایندھن خرچ، ماحولیاتی تحفظ، اور کم لاگت.

6. مقامی زمینداروں کو فنانشل سپورٹ:
حکومت اور چیمبر کی مدد سے سبسڈی، قرضے، اور مائیکرو فنانس اسکیمیں تاکہ مقامی افراد بھی صنعت سازی کے عمل میں براہِ راست شریک ہوں.

7. ٹیکس مراعات کی سفارش:
حکومت سے مطالبہ کہ تمباکو سے وابستہ یونین کونسلز کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے اور Mini Industrial Estat کا درجہ دلوایا جائے۔

سمیڈا کو اہم ذمہ داریاں مختص کی جائیں:
1. تربیتی پروگراموں کا آغاز۔
2. SME فیزیبلٹی رپورٹس برائے تمباکو پراسیسنگ
3. فنانسنگ اسکیمز (youth loans, startup support)
4. کلسٹر ڈیویلپمنٹ: Mini Tobacco Agro Zone, Talagang
5. Eco-Friendly Curing Units (Biomass/Solar)
6. مارکیٹ لنکیج ماڈیولز اور برانڈنگ ٹریننگ

TCCI اور SMEDA کے اشتراک سے "Talagang Tobacco Investment Forum" منعقد کیا جائے تلہ گنگ تمباکو کاشتکاروں کی ایسوسی ایشن کا قیام۔نوجوانوں اور خواتین کے لیے پیکنگ، گریڈنگ، لیف ہینڈلنگ کورسز تمباکو سے بننے والی دیگر مصنوعات کی تیاری جیسے نسوار، ہربل تمباکو، آرگینک سگار، وغیرہ

اگر تلہ گنگ چیمبر اور سمیڈا ان تجاویز پر کام شروع کریں، تو آنے والے 2–3 سالوں میں تلہ گنگ:
ایک فعال، پائیدار اور مکمل علاقائی تمباکو حب بن سکتا ہے� روزگار، برآمدات، اور مقامی خودمختاری کا یقینی ماڈل بن سکتا ہے ۔تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (TCCI) کو تمباکو سے متعلق صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے "پروڈکشن، پراسیسنگ اور برآمدات" سے متعلقہ PSIC / ISIC کوڈز اور Customs Tariff Codes (HS Codes) کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ:

1. تمباکو انڈسٹری کو قانونی دائرہ میں لایا جا سکے.
2. مقامی صنعتکاروں کو رجسٹریشن، لائسنسنگ، اور حکومتی مراعات حاصل ہوں.
3. سمیڈا، SECP، FBR، TDAP جیسے اداروں سے معاونت ملے۔

علاقائی صنعتی اور معاشی ترقی کے لیے تلہ گنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا فعال ہونا شرط اول ہے۔