یہ کون لوگ ہیں؟ آخر یہ کون لوگ ہیں، جو:
- ہمیشہ امت کے متحدہ موقف کے خلاف کھڑے رہتے ہیں!
- ہمیشہ ایک الگ راگ الاپتے رہتے ہیں!
- ہمیشہ اپنے لیے ایک الگ راستے کا انتخاب کرتے ہیں!
- ہمیشہ امت کو توڑنے کا کام کرتے ہیں!
- ہمیشہ امت میں افتراق اور انتشار کا سبب بنتے ہیں!
- ہمیشہ امت کو کمزور کردینے والا موقف اختیار کرتے ہیں!
یہ کون لوگ ہیں؟
آخر یہ کون لوگ ہیں، جو:
- عرب بہاریہ کے بھی خلاف رہے!
- جو تیونس کے عوامی مظاہروں کے بھی خلاف رہے!
- جو مصر کی عوامی آواز کے بھی خلاف رہے!
- جو لیبیا کی عوامی تحریک کے بھی خلاف رہے!
- جو شام کے ظالم نظام کی تبدیلی کے بھی خلاف رہے!
- جو ترکی میں رونما ہورہی تبدیلیوں کے بھی خلاف رہے!
یہ کون لوگ ہیں؟
آخر یہ کون لوگ ہیں، جو:
- شہر عزیمت کے بھی خلاف رہے!
- شہر عزیمت کی آزادی کے بھی خلاف رہے!
- شہر عزیمت کے عوام کے بھی خلاف رہے!
- شہر عزیمت کے جیالوں کے بھی خلاف رہے!
- شہر عزیمت کی اسلامی تحریکوں کے بھی خلاف رہے!
یہ کون لوگ ہیں؟
آخر یہ کون لوگ ہیں، جو:
- شہر عزیمت کی جدوجہد، قربانیوں اور آزمائشوں کا مذاق بناتے رہتے ہیں!
- شہر عزیمت اور اس کی قیادت کے خلاف پروپیگنڈے کرتے رہتے ہیں!
- مصر کی عظیم اسلامی تحریک کے خلاف پروپیگنڈے کرتے رہتے ہیں!
- ایران کے خلاف اس حساس موقع پر بھی دن رات پروپیگنڈے میں مصروف ہیں!
یہ کون لوگ ہیں؟
آخر یہ کون ہیں، جو:
- اپنے مواقف اور حرکتوں کے ذریعہ صریح طور پر ظالم اور غاصب دشمن کو مستقل تقویت پہنچانے کا کام کررہے ہیں!
- عین معرکہ کے دوران شیعہ سنی تنازعات کو ہوا دینے پر لگے ہوئے ہیں!
- امت کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد اور قربت کے ہر امکان کو کمزور کردینے پر لگے رہتے ہیں!
یہ کون لوگ ہیں؟
آخر یہ کون لوگ ہیں!
آخر ان کی حقیقت کیا ہے!
آخر یہ کس مہم پر لگے رہتے ہیں!
آخر ان کا مقصد کیا ہے!
آخر یہ چاہتے کیا ہیں!
تبصرہ لکھیے