600x314

محبت رائیگانی ہے – ثمینہ سید

سنا ہے اس محبت سے کسی کو کچھ نہیں ملتا
مہکتا ،پرسکوں جیون
غموں کے نام ہوتا ہے
کہا میں نے
یہی سچ ہے
محبت میں نہیں دیکھا کسی بھی دل کو چین آئے
بنا جس کے ، نگاہوں میں
کوئی موسم نہیں سجتا
کوئی نغمہ نہیں جچتا
وہی گر روٹھ جائےتو
یہ جیون پھر نہیںﮨﻨﺴﺘﺎ
ﺑُﮩﺖ ﺍﻧﻤﻮﻝ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺩِﻝ
ﺍُﺟﮍ ﮐﺮ ﭘﮭﺮﻧﮩﯿﮟ ﺑﺴﺘﺎ
ﺳُﻨﺎ ﮨﮯ ﺍس محبت ﻣﯿﮟ
کسی کو کچھ نہیں ملتا
بلا کی رائیگانی ہے
ہہ اک الجھی کہانی ہے
یہی سچ ہے
یہی سچ ہے
محبت میں کسی کو کچھ نہیں ملتا
مگر یہ سچ نہیں چلتا
دلوں میں زرد موسم کا ٹھہرنا تو ازل سے طے شدہ ہے

مصنف کے بارے میں

ثمینہ سید

ثمینہ سید کا تعلق بابا فرید الدین گنج شکر کی نگری پاکپتن سے ہے۔ شاعرہ، کہانی کار، صداکار اور افسانہ نگار ہیں۔ افسانوں پر مشتمل تین کتب ردائے محبت، کہانی سفر میں اور زن زندگی، اور دو شعری مجموعے ہجر کے بہاؤ میں، سامنے مات ہے کے عنوان سے شائع ہو چکے ہیں۔ رات نوں ڈکو کے عنوان سے پنجابی کہانیوں کی کتاب شائع ہوئی ہے۔ مضامین کی کتاب اور ناول زیر طبع ہیں۔ پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ ریڈیو کےلیے ڈرامہ لکھتی، اور شاعری و افسانے ریکارڈ کرواتی ہیں

تبصرہ لکھیے

Click here to post a comment