ہوم << ڈپریشن کی وجوہات جانیں . نغمہ حسین

ڈپریشن کی وجوہات جانیں . نغمہ حسین

ہم بے سکون ہیں ‌، ہم تنہا ہیں،ہم ڈپریشن کا شکار ہیں .
لیکن اس کی وجوہات کیا ہیں، ہم نے کبھی یہ جاننے کی کوشش ہی نہیں کی .

ڈپریشن کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
یہ جانے بنا ہم ڈپریشن کی اندھی کھائی میں گر رہے ہیں
اور یہ معاملہ تقریباً آج کل ہر شخص کے ساتھ ہے
ڈپریشن نامی بلا سے تقریباً ہر کوئی ہی نبرد آزما ہے .

ڈپریشن کی بنیادی وجہ ہے اپنے اصل سے بھاگنا
اپنے آپ سے احساس کمتری کا شکار ہونا
اپنے ارد گرد سے خوش نہ ہونا
میسر پر راضی نہ رہنا اور مزید اچھے کی توقع رکھتے ہوئے کوشش کیے بنا ڈپریشن میں چلے جانا
اپنوں سے دور ہو کر دوسروں کو ڈسکس کرنا

جب ہم اپنے اصل میں جینا سیکھ لیں گے اس دن ڈپریشن سے نکل آئیں گے .
کسی کو کم آمدنی کا احساس کمتری ہے، وہ اپنی آمدنی بڑھانے کے بجائے دوسروں کو دیکھ کر بس کڑھتا رہتا ہے، اس سے زیادہ کھاتے پیتے ہیں اچھی پوسٹ پر ہیں.

کچھ موٹے حضرات جو کہ بس سمارٹ لوگوں کو دیکھ کر کڑھتے رہتے ہیں اور مزید کھا کھا کر اپنا وزن بڑھاتے جاتے ہیں، حالانکہ اگر وہ بس کڑھنے کے بجائے ورزش کریں سخت کام کریں تو وہ ان سمارٹ لوگوں سے بہتر ہو سکتے ہیں لیکن وہ کوشش کرنے کے بجائے ڈپریشن میں جانا پسند کرتے ہیں.

سوشل میڈیا پر لوگ دوسروں کی فلٹر زدہ تصاویر دیکھ کر بھی احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں کہ یہ ایسا ہے، میں کیوں نہیں ہوں. ارے بھائی وہ فلٹر ہے آپ اصل میں ہو، یہ آپ کا اصل ہے .

سوشل میڈیا ہو یا کوئی بھی ایپ، ان کو اپنے آپ سے اپنے خاندان سے برتر نہ جانیں. اپنا آپ اپنے اصل میں جئیں. اس کو ایک ایپ کی طرح ہی لیجیے، سوشل میڈیا کو زندگی کا جز بنا لینے والے لوگ ہی ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں.

Comments

Click here to post a comment

  • جزاک اللہ خیرا دلیل ! رب العالمین اس پلیٹ فارم کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے آمین