ہوم << مجھے ہجرت سی لگتی ہیں - زبیر احمد

مجھے ہجرت سی لگتی ہیں - زبیر احمد

مجھے ہجرت سی لگتی ہیں
محبت سے بھری باتیں

وفا پہ مشتمل راتیں
مجھے ہجرت سی لگتی ہیں

وصل کی ساری سوغاتیں
محبت کی عنایاتیں

یہ سارے پیار کے لمحے
یہ ساری پیار کی ذاتیں

مجھے ہجرت سی لگتی ہیں
مجھے ہجرت سی لگتی ہیں

Comments

Click here to post a comment