ہوم << میری آس وفا میرا رب رحمن - فرح ناز

میری آس وفا میرا رب رحمن - فرح ناز

میری آس وفا میرا رب رحمن
میرے دل کی صدا ہے رب رحمن

مجھے بھٹکنے سے بچاتا ہے
میرے سارے درد وغم مٹاتاہے

میرے عیبوں پر پردہ ڈالتا ہے وہ
میرے ہر امید میری ہر وفا

میرا مالک میرا خالق میرا رب رحمن
میری بیچینیوں کا گواہ میرا خدا

میری آس وفا میرا رب رحمن
جو اندھیروں میں راستہ دکھاتا ہے

جو تنہائیوں میں ساتھی بن جاتا ہے
جو اداس چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے

جو ناامیدی میں امید دلاتا ہے
جو ہر لمحہ ہر قدم بندوں کا ساتھ نبھاتا ہے

میری آس وفا میرا رب رحمن
میرے ہر درد کی دوا میرا رب رحمن

Comments

Avatar photo

فرح ناز

فرح ناز عالمہ اور افسانہ نگار ہیں۔ قرآن پڑھنا پڑھانا مشغلہ ہے۔ متعدد کورسز کیے ہیں۔ ختم نبوت کورس کی معلمہ ہیں۔ دین اسلام کی اشاعت، نبی کریم ﷺ کی سیرت کے ابلاغ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے ذریعے رضائے الہی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

Click here to post a comment