ہوم << پڑھ آیتِ لا تقنطوا - ایم راقم نقشبندی

پڑھ آیتِ لا تقنطوا - ایم راقم نقشبندی

مایوس کیوں ہے دوستا ! پڑھ آیتِ لاتقنطوا
مل جائے گا رب کا پتا ، پڑھ آیتِ لاتقنطوا

گر چاہتا ہے پرسکوں،راحت بھرے لمحاتِ،پھر
اللہ سے یاری لگا ! پڑھ آیتِ لاتقنطوا

دنیا کے دھتکارے ہوئے پاتے ہیں اُس کے در سے خیر
تجھ کو بھی سب مل جائے گا، پڑھ آیتِ لاتقنطوا

اُس کے ہی گنگناتے ہیں سب،اُس کے ہی در آتے ہیں سب
ہو جا اُسی کا تو گدا، پڑھ آیتِ لاتقنطوا

اللہ کی رحمت سے " نا امید " ہونا مت کبھی!
قرآن میں ہے یہ لکھا، پڑھ آیتِ لاتقنطوا

ہم اُس کے نافرمان ہیں،وہ ذات میں رحمان ہے
دیتا ہے جو ہر پل صدا، پڑھ آیتِ لاتقنطوا

راقم! تجھے بھی درس ہے،حق گوئی کا کر حق ادا
وہ ذات ہے مشکل کشا، پڑھ آیتِ لاتقنطوا