ہوم << جو سمجھا حقیقت وہ سہراب ٹھہرا - ثمرعباس لنگاہ

جو سمجھا حقیقت وہ سہراب ٹھہرا - ثمرعباس لنگاہ

یہ عشق، یہ دنیا، یہ سود و زیاں
سب کچھ ہے یہ لمحوں کی داستاں

یہ امید کے دیپ سدا جلتے رہیں
خواہش بنی تھی پھر بجھا آشیاں

نظر کے فریب نے الجھا دیا مجھے
دنیا کی رنگینیاں اور خوابِ گراں

لمحے کا دھوکہ یہ وعدے بھی جھوٹ
لگتی ہے بستی یہ کاغذ کے گھر کا جہاں

جو سمجھا حقیقت وہ سہراب ٹھہرا
نہ سایہ تھا، نہ سایہ ہے،نہ سایہ عیاں

Comments

Avatar photo

ثمر عباس لنگاہ

ثمر عباس لنگاہ نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ مختلف اخبارات اور جرائد میں کالم اور مضامین شائع ہوتے ہیں۔ "ماہنامہ مرقع اردو ادب" کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ صحافت اور ادب کے ذریعے معاشرتی اصلاح اور فکری بیداری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ احمد ندیم قاسمی ایوارڈ، اثاثہ ادب ایوارڈ، پہچان پاکستان ایوارڈ سمیت کئی اعزازات مل چکے ہیں۔

Click here to post a comment