ہوم << سفر حج -عاصم اظہر

سفر حج -عاصم اظہر

حصہ:5

یوں میں نے سوچا کہ حج کر لیں وسوسے آتے جاتے رہیں گے لیکن جب ہدایت آگئی اور پھر صحت یا گنجائش نہ ہوئی تو بڑا پچھتاوا ہوگا ویسے بھی یہ تو وہ فرض ہے جس پر متشکّکینِ حدیث بھی اعتراض نہیں کر سکتے۔
بہرحال اب ہم سفر نامے کیجانب لوٹتے ہیں اس بار حکومت نے بڑا اچھا کام یہ کیا کہ حاجیوں کے لئے ایک ایپ ڈیویلوپ کی ہے جسمیں حاجی کے تمام کوائف اور آئندہ کے شیڈولز اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں اسکے علاؤہ حج کا طریقہ اور بیشمار دعائیں بھی موجود ہیں۔
مزید یہ کہ آپ کی تھمب ، فنگرز، پاسپورٹ ،اور فیس کی ویری فکیشن کے لئے سعودی ایمبیسی نے بھی ایک ایپ بنائی تھی جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے اپنے موبائل سے ہی یہ فیچرز ویریفائی کر سکتے تھے اور آپ کو ایمبیسی جانے کی ضرورت نہیں تھی۔
تھوڑا سا وقت طلب تو تھا لیکن بہرحال میری چیزیں ویری فائی ہوگئیں مگر بیگم صاحبہ کی باری دو دن لگ گئے لیکن آخر میں جا کر کوئی ایک آدھی فنگر مِس ہو جاتی اور پھر سلسلہ نئے سرے سے شروع کرنا پڑتا۔
ادھر ویری فکیشن کی لاسٹ ڈیٹ آگئی اور بینک سے فون پہ فون آنے لگے کہ ہماری ڈاک جانے میں دو گھنٹے رہ گئے ہیں آپ کا ویری فیکیشن اسٹیکر ابھی تک نہیں پہنچا۔
آخر تھک ہار کے بیگم روہانسی ہو کر بولی کہ لگتا ہے کہ میں رہ جاؤں گی۔ میں نے کہا کوئی بات نہیں میں کسی اور کو لے جاؤں گا بہت پیسے لگے ہوئے ہیں۔
خیر دوسری بار دھمکی کام اگئی اور اللہ اللہ کر کے ویری فکیشن ہوگئی اور جان میں جان آئی ۔
(وقفہ۔ میقات آگیا اب احرام باندھیں گے)