ہوم << پاک افغان دوستی کا امر رشتہ: پاکستانی این جی او نے 30 ٹن امدادی سامان افغانستان روانہ کر دیا

پاک افغان دوستی کا امر رشتہ: پاکستانی این جی او نے 30 ٹن امدادی سامان افغانستان روانہ کر دیا

افغانستان کے ساتھ پاکستان کے بے لوث برادرانہ رشتے، انسانی ہمدردی اور پر خلوص دوستی کے اظہار کے لیے، پاکستانی سماجی ادارے، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ پرزنرز ایڈ نے 30 ٹن کا امدادی سامان افغانستان روانہ کر دیا۔ 24 اگست کو یہ امدادی سامان، سماجی ادارے شارپ کے چیئرمین، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعظم آفندی نے روانہ کیا۔

امدادی سامان، خصوصی چارٹر طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ ضروری ادویات، خوراک، آلاتِ جراحی، ویل چیئرز، واکرز، لیب ٹیسٹ کٹس اور کمبل ، اس امدادی سامان کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر، شارپ پاکستان کے چیئرمین، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعظم آفندی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "تباہی اور نزاعی حالات میں سرحدیں ، انسانیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتیں، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی امداد کے لیے ہاتھ بڑھا سکے۔ مجھے یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں کےذریعے ہم مصائب اور تکالیف میں کمی کر سکتے ہیں اور ضرورت مندوں کی زندگی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شارپ پاکستان کا مستند سماجی ادارہ ہے، جس نے آفندی گروپ کے ساتھ مل کر اس امدادی سرگرمی کو ممکن بنایا۔ یہ ادارے اپنی سماجی سر گرمیوں اور انسانی ہمدردی کے تحت امدادی کام کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے افغان عوام کی ضروریات کے عین مطابق مکمل ہوم ورک کے ذریعے یہ امدادی سامان جمع کیا۔
یہ عمل، پاکستانی معاشرے کی اعلیٰ انسانی اقدار کی جانب دلالت کرتا ہے، اور دوسری جانب اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام اور ادارے، مشکل وقت میں ہمیشہ افغانستان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Comments

Click here to post a comment

  • پاکستانی بھوکے مر رہے ہیں اور یہ لمبی چوڑی امداد کون بھیج رہا ہے - اسی امداد کے آڑ میں ڈالر اوراور باقی اسمگلنگ ہوتی ہے -