ماں جی دس سال سے مفلوج تھی.ہل نہیں سکتی تھی. صاحبہ فراش تھیں. دلی تمنا تھی کہ ان کی حج کا بندوبست ہوجائے.
اللہ نے 2019 میں اس کی توفیق عطا فرمائی. ایک عجیب خیال نے آ گیرا. کسی کی موت کا کچھ علم نہیں مگر خیال آیا کہ ماں جی کے لیے حرم مکی میں کفن خریدوں، زمزم سے دھو لوں اور دیوار کعبہ سے مَل لوں.
پھر حرم مکی کی فضاؤں سے معطر کفن خریدا.
خالص زمزم میں اچھی طرح بھگویا، بیت اللہ کے در و دیوار کیساتھ اس کفن کو مسح کرایا، صفا مروہ کے شعائر میں ساتھ رکھا. حطیم کے اندر دیوار کعبہ کیساتھ پورے کفن کا ایک ایک حصہ کا لمس کرایا. اور اس کو محفوظ کیا.
جس احرام میں ماں جی کا حج ادا کیا تھا اسکو بھی زم زم سے دھو کر محفوظ رکھا. حرم سے اعلی خوشبو کا اہتمام ہوا.
یہ مبارک کفن، احرام اور خوشبو ساتھ لایا. اپنی خصوصی بریف کیس میں محفوظ رکھا. اپنے انتہائی قریبی لوگوں کو بتایا کہ، موت کا کچھ پتہ نہیں. میں نہ بھی ہوں تو ماں جی کے لیے حرم سے پورا کفن زمزم میں دھو کر لایا ہوں. یہ کفن ماں جی کے نام ہے. کسی اور کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا، یہاں تک کہ میرے لیے بھی.
ادائیگی حج کے ٹھیک تین سال بعد، اشہر حرم یعنی 13 محرالحرام کو بروز جمعۃ المبارک 12 اگست کو ماں جی کا انتقال ہوا.
اور اسی زمزم سے دھلے کفن میں ماں جی کی تکفین ہوئی.
اللہ نے دل کا یہ ارمان بھی پورا کر دیا. اللہ تیرا شکر ہے.
تبصرہ لکھیے