اسلام آباد: کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر، کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی۔ کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے بجلی 11 روپے 39 فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے.
جس پر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کرے گا۔ دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) حکام نے بھی جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 13 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی لاگت 213 ارب روپے تھی۔
ملک میں فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت فی یونٹ 36 روپے 20 پیسے، کوئلے سے 20 روپے 80 پیسے، مقامی گیس سے 8 روپے 92 پیسے، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 38 پیسے جبکہ ایران سے 19 روپے 57 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔
تبصرہ لکھیے