ہوم << نشئی شوہر اور ممتا - طلحہ خان

نشئی شوہر اور ممتا - طلحہ خان

روز کی طرح آج بھی اس کے نشئی شوہر نے اسے پیٹا، ننگی گالیاں دیں اور گھر سے نکال دیا.
میرا خیال تھا کہ اب کی بار وہ واپس نہیں آئے گی لیکن سہ پہر کو وہ پھر گھر میں موجود تھی.
صحن میں جھاڑو دیتے ہوئے جب سستانے کی غرض سے میرے سائے میں چند لمحوں کے لیے بیٹھی تو میں نے پوچھ ہی ڈالا.
”وہ روز تمھیں مارتا ہے،گندی گالیاں دیتا ہے. تم چھوڑ کر چلی کیوں نہیں جاتی آخر اس نشئی کو؟“
اس نے نمناک نظروں سے اوپر میری طرف دیکھا اور آہ بھر کر بولی:
”میں چلی گئی تو میرے بچے تو پیچھے رل ہی جائیں گے.“
....

Comments

Click here to post a comment