او مائی گاڈ!
یہ فیس بک بھی ناں،
بہت گڑبڑ چیز ہے۔
اس کی یادداشت، توبہ
اس کا حافظہ، غضب
بتائیے بھلا!
سال دو سال پہلے ہم نے آج کے دن کیا شیئر کیا تھا، ”یور میموریز آن فیس بک“ کے نام سے لا کے سامنے رکھ دیا۔
اب کل ہی کی بات لے لیج ے۔
ہماری ہی ایک پوسٹ ہمارے ہی سامنے لا کے رکھ دی کہ یہ لو ،
یہ تم نے پچھلے برس آج کے دن شیئر کی تھی۔
گویا،
ہماری اپنی ہی کارستانیاں،
ہمارے اپنے ہی کرتوت،
ہمارے ہی سامنے رکھ کے،
ہمیں کہہ رہی ہو،
[pullquote]اِقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا سورۃ الاسراء ، آیت 14[/pullquote]
لو پڑھ لو اپنا اعمال نامہ! آج تم خود اپنا حساب لینے کے لیے کافی ہو.
آگے خود ہی سمجھ لیجیے!
تبصرہ لکھیے