گمان تھا کہ ایک عورت امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار صدر بننے جا رہی ہے، شاید کہ ہم بھول گئے تھے کہ عورت کو لاکھ برابر کہنے کے باوجود امریکی عوام نے آج تک جبکہ وہ خود خلا میں پہنچ گئے اور دنیا مسخر کرنے کا دعوی کر دیا، کبھی کسی خاتون کو صدر مملکت بننے کا حق نہیں دیا.
کون جانتا ہے کہ امریکہ میں عورت سے نفرت کیونکر کی جاتی ہے؟
امریکہ میں عورتوں کے ساتھ اچھوت اور اقلیتوں جیسا سلوک کیوں کیا جاتا ہے جیسا کہ کالوں اور مسلمانوں کے ساتھ..
* تنخواہ مردوں سے کم دی جاتی ہے.
* روزانہ 3 عورتوں کو مرد حضرات قتل کر دیتے ہیں.
* سالانہ تشدد کے ہزاروں نہیں لاکھوں واقعات رقم ہوتے ہیں.
* گھر بسا کر عورت کو گھر کی حکمرانی سے تو عرصہ ہوا، وہ بے دخل کر چکے ہیں.
درحقیقت امریکہ اور امریکی عوام عورت کو بطور پراڈکٹ تو استعمال کر سکتے ہیں مگر حکمرانی کا حق اب بھی دینے کو تیار نہیں، خواہ وہ حکمرانی گھر کی ہو یا ملک کی.
ایسا کیوں ہے؟
دراصل ان کا مذہب انھیں یہ بتاتا ہے کہ انسانیت میں گناہ عورت (حضرت حوا) کی وجہ سے آیا.
جبکہ قرآن میں آدام اور حوا دونوں کے حوالے سے بات کی گئی ہے.
عورت سے نفرت کی دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ عیسائیوں کے مطابق حاملہ ہونا دراصل عورت کو اللہ کی طرف سے سزا ہے.
جبکہ اسلام میں ماں بننے سے عورت کا درجہ باپ سے بلند ہو جاتا ہے کیونکہ وہ بچے کو جنم دیتی ہے اور جنت اس کے قدموں کے نیچے قرار دے دی جاتی ہے.
تبصرہ لکھیے