ہر جگہ ٹی وی پر چرچا ہے
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لیاری میں ریلی
کوئی بتلائے کہ ہم بتلائے کیا
ارے عقل کے اندھو!
کھارادر، لی مارکیٹ، نیپئیر روڈ، پان منڈی ڈینسو ہال لیاری نہیں صدر ٹاؤن میں آتا ہے
لیاری آنا ہے تو
چیل چوک آؤ
چاکیواڑہ آؤ
گل محمد لین آؤ
کلاکوٹ آؤ
تغلق لین آؤ
ریکسر لین آؤ
بکرا پیڑی آؤ
دبئی چوک آؤ
گلستان کالونی آؤ
بہارکالونی آؤ
آگرہ تاج آؤ
کلری آؤ
نیا آباد آؤ
نیازی چوک آؤ
کھڈے مارکیٹ آؤ
شاہ بیک لین آؤ
بغدادی آؤ
موسی لین آؤ
اور کہیں نہیں آسکتے تو کم از کم
اٹھارہ اکتوبر سانحہ کارساز میں شہید ہونے والے جانثاران بےنظیر شہید کے جیالوں کے گھر آ کر ان کے دکھوں پر مرہم ہی رکھ دو کیونکہ جس محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو ہم جانتے ہیں وہ لیاری کے جیالوں کے گندے آنگن میں بیٹھ کر پیالے میں چائے پیا کرتی تھیں.
ہمت دکھاؤ لیاری والوں کا دل جیتنا ہے تو لیاری آؤ. لیاری کی سرحد سے گزرنا کافی نہیں میرے دوست!
(سید جواد شعیب جیوز نیوز کراچی کے سینیئر رپورٹر اور لیاری کے مکین ہیں. مکین لیاری کی حیثیت سے یہ ان کا احساس ہے)
تبصرہ لکھیے