فون کی گھنٹی بجی۔ اس نے فون اٹھایا۔
دوسری طرف کی آواز سن کر سماعت پر یقین نہیں آیا۔
”سالگرہ مبارک“ دوسری طرف سے آوازآئی۔
میں اس کو یاد ہوں ، میری سالگرہ کا دن اس کو یاد ہے۔
دل کی دھڑکنیں اچانک تیز ہوگئیں۔
”تم کو یاد ۔۔۔۔۔۔۔“
اپنی بات مکمل نہ کرپائی تھی کہ دوسری طرف سے اس نے بات کاٹ کر کہا۔
”میں ہائی وے پر گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا کہ موبائل فون پر فیس بک کا میسیج آیا کہ تمہیں برتھ ڈے وش کردوں۔ اب گاڑی چلاتے وقت ٹائپ کیا کرتا، سوچا کال ہی کردوں۔ نیا بلو ٹوتھ بھی ٹیسٹ ہوجائے گا۔ آواز تو صحیح آرہی ہے نا۔“
رندھی ہوئی آواز میں اس نے پتہ نہیں کیا، جواب دیا، جس کو وہ خود بھی نہ سمجھ سکی۔
تبصرہ لکھیے