ہوم << مجھے شکوہ امہ کے لیڈروں سے ہے - ابنِ جیلانی

مجھے شکوہ امہ کے لیڈروں سے ہے - ابنِ جیلانی

ابن جیلانی مجھے شکوہ ہے.
مجھے شکوہ مسلم أمہ کے اِس صدی کے لیڈروں سے ہے، ان لیڈروں نے مسلم امہ کو کس دھارے پہ لا کھڑا کیا ہے، اعمال تو ہیں نہیں اور نظریات کا ڈھیر لگادیا ہے. خاص کر وہ نظریات جو تفریق کا سبب بنتے ہیں. ان پہ بھی عمل نہیں صرف تشہیر ہے. یہ لیڈرز کشمیر و فلسطین کے مسائل تو حل نہیں کروا پائے، الٹا آپس میں لڑ پڑے اور چودہ لاکھ مسلمانوں کا خون بہادیا.
اس دور میں مواصلاتی نظام اتنا زیادہ عمدہ ہونے کے باوجود مخالف لیڈرز آپس میں رابطہ قائم نہیں کر سکتے. جہاں لڑائی مشاورتی دفتروں اور لیڈروں کی مجلسوں میں محدود رہے، آگے عوام میں نہ بڑھے.اگرچہ بعض نظریات پر اتفاق ممکن نہیں لیکن ایک باؤنڈری تو بنائی جا سکتی ہے جس میں خانہ جنگی سے بچنے کی تدا بیر ہوں. لیکن یہ ہیں کہ کہیں بذاتِ خودتباہی میں شامل ہیں، کہیں خاموش ہیں اور کہیں تماشائی بنے ہوئے ہیں.
اکیسویں صدی جہاں لوگ ٹشو پیپرز بھی خریدتے وقت عمدہ معیار کو مدِنظر رکھتے ہیں اور یہ لیڈر ہیں کہ اسلام کے مختلف نظام کو جیسا کہ تعلیم اور ابلاغ کا نظام اور اس کے علاوہ دیگر انتظامی امور میں عمدہ معیار اور جدید طرز ہی نہیں لاتے بلکہ الٹا رکاوٹ بن جاتے ہیں.
وہ شکو ہ ہی راہ نما بن گیا میرا
کچھ اس ادا سےشکوہ اس نےکیا