ہوم << زندگی کا مقصد کیسے متعین کریں - حبیب الرحمٰن

زندگی کا مقصد کیسے متعین کریں - حبیب الرحمٰن

انسان کو اپنی زندگی، زندگی سمجھ کر گزارنی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ زندگی آپ کو انسان سمجھ کر گزار جائے. میاں زاہد اسلام صاحب کہتے ہیں: ”لائف ون ٹائم، باڈی ون ٹائم، چانس ون ٹائم، کسی اچھے مقصد کے لیے استعمال کریں.“ لہذا سب سے پہلے تو اپنی زندگی کے مقاصد کا تعین کیجیے، اور مقاصد اعلیٰ سے اعلیٰ، مشکل سے مشکل اور بظاہر نا ممکن ہونے چاہیے یعنی جن مقاصد کو حاصل کرنے کی جدوجہد کی جائے وہ اتنے بلند ہوں کہ ہر ایک کے لیے حاصل کرنا ناممکن ہو. اور اس مقصد سے لگاؤ عشق کی مانند ہو، حاصل کرلیں تو کیا کہنے اور اگر ناکام ہوئے تو کوئی بات نہیں.
مقاصد کا تعین کرتے وقت کچھ اہم نکات پر نظر ضرور ڈالیں، جسے ہم Research کا عنوان دے سکتے ہیں
- آپکی اپنی اصلاح کا امکان ہو.
- معاشرہ جس میں آپ رہ رہے ہیں، اس کی فلاح اور بھلائی کا خاطرخواہ امکان موجود ہو.
- آپ کی زندگی ختم ہوجانے کے بعد بھی ان مقاصد کی حصول کی جدوجہد جاری رہ سکے.
- معاشرے کے ظالم اور جابر طبقے سے جدوجہد کے لیے Motivation حاصل کرنے کی Source موجود ہو.
- جو مقصد آپ نے طے کیا ہے، اس پر پہلے کوئی کام کرچکا ہو تو اس کا مطالعہ کریں اور اسے وسعت دینے کا انتظام کریں.
- رول ماڈل یا عملی نمونہ کون ہوسکتا ہے، اس سے قلبی لگاؤ رکھیں.
- اپنی عمر نہ دیکھیں، ارادوں کا بلند ہونا بھی انسان کو جوان بنا دیتا ہے.
- اگر آپ خاتون ہیں اور بظاہر تحریک کی کیفیت ممکن نہیں تو ایسی نسل کی تیاری میں کردار ادا کریں جو ایسا کرسکے اور یہ کام خواتین اور خصوصاً نوجوانوں لڑکوں کی مائیں بہت خوبی سے انجام دے سکتی ہیں اور اس بات پر ہماری تاریخ بہت بڑی شاہد ہے.

  • یاد رکھیں مقصد جتنا بلند ہوتا ہے، معاشرے سے مخالفت میں اٹھنے والی آوازیں اتنی بلند اور کٹھن ہوتی ہیں، لہٰذا یہ بات ذہن نشین رہے کہ اہل حق کی اصل کامیابی یہی ہے کہ وہ تادم آخر اپنے مقصد پر استقامت کے ساتھ ڈٹا رہے کیونکہ استقامت لفظ میں قیامت پوشیدہ ہے.
  • یاد رکھیں مقاصد حاصل کرنے کی رفتار سست ہونا عجب نہیں، لیکن سرے سے رک جانا یہ عجب ہے اور یہ کبھی نہ ہونے دیں.
    زندگی لفظ بہت چھوٹا ہے مگر اپنے اندر بڑے بڑے معانی کوزے میں دریا کے مانند رکھے ہوئے ہے. دراصل سرد مہری کی کیفیت میں خون گرم رکھنے کا بندوبست کرنا ہی زندگی کی چاہ کی علامت ہے.

Comments

Click here to post a comment