ہوم << یومَ دفاع اور دیسی لبرلز - قاضی حارث

یومَ دفاع اور دیسی لبرلز - قاضی حارث

مارچ کا مہینہ تھا.
مری کی یخ بستہ رات تھی. درجہ حرارت بھی منفی میں تھا۔
مری کینٹ میں چہل قدمی کرتا ہوا اچھی طرح فوجی چھاؤنی کا جائزہ لے رہا تھا.
زندگی کے بہترین اور پر کیف لمحات میں سے کچھ لمحات تھے، یخ بستہ رات، مری کی ٹھنڈ، ہریالی اور لمبی واک۔ ان لمحات کو پوری وسعت کے ساتھ یادداشتوں میں مقید کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اکثر ہوتا یوں ہے کہ وقت گزرنے کے بعد اسکی سوچ زیادہ سرور دیتی ہے.
چلتے چلتے اچانک نظر ایک بورڈ پر پڑی جس پر ایک قرآنی آیۃ لکھی ہوئی تھی:
[pullquote]وَاَعِدُّوْا لَـهُـمْ مَّا اسْتَطَعْتُـمْ مِّنْ قُوَّةٍ وَّمِنْ رِّبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُوْنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّـٰهِ وَعَدُوَّكُمْ وَاٰخَرِيْنَ مِنْ دُوْنِـهِـمْۚ لَا تَعْلَمُوْنَـهُـمُ اللّـٰهُ يَعْلَمُهُـمْ ۚ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَىْءٍ فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ يُوَفَّ اِلَيْكُمْ وَاَنْتُـمْ لَا تُظْلَمُوْنَ. سورہ بقرہ آیۃ 60[/pullquote] اور ان (کفار) سے لڑنے کے لیے جو کچھ قوت سے اور صحت مند گھوڑوں سے جمع کرسکو سو تیار رکھو کہ اس سے اللہ کے دشمنوں پر اور تمہارے دشمنوں پر اور ان کے سوا دوسروں پر رعب پڑے، جنہیں تم نہیں جانتے اللہ انہیں جانتا ہے، اور اللہ کی راہ میں جو کچھ تم خرچ کرو گے تمہیں (اس کا ثواب) پورا ملے گا اور تم سے بے انصافی نہیں ہوگی۔"
نہ جانے کیوں ایک دم رونگٹے کھڑے ہوگئے. عجیب سا سرور ملا.
جگہ کی مناسبت سے آویزاں یہ آیۃ ایک دم دل کو لگی۔
پھر سوچنے لگا کہ اللہ کے دشمن تو اسکے دین کے دشمن ہوگئے,
ہمارے دشمن ہماری اسلامی سرحدوں کے دشمن ہوگئے.
یہ تیسرے لوگ کون ہیں جنہیں اللہ رعب دکھانا چاہتا ہے اور ہمیں کہتا ہے کہ تم نہیں جانتے وہ لوگ کون ہیں.
میں سوچتا رہا پر سمجھ نہ آیا.
لیکن!!!
اب جب دیسی لبرلز کو پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں پر طعن و تشنیع اور یوم دفاع پر تاریخ کو مسخ کرتے دیکھا تو وہ تیسرے لوگ بھی سمجھ آگئے.
نعرہ تکبیر
اللہ اکبر

Comments

Click here to post a comment