ہوم << سب مومنوں کی پہلی بنی مائی خدیجہ - ایم راقِم نقشبندی

سب مومنوں کی پہلی بنی مائی خدیجہ - ایم راقِم نقشبندی

سرکار کے گھر پہلی کرن آئی خدیجہ
سب مومنوں کی پہلی بنی مائی خدیجہ

صادق تھے امیں حضرتِ سرکارِ مدینہ
ویسے ہی خدیجہ بنی صدیقہ امینہ

تھے اہلِ حرم ظلم و ستم اور جفا پر
اٗس وقت خدیجہ تھی کھڑی صدق و وفا پر

آقاءِ دوعالم پہ سبھی کچھ ہے لٹایا
ہر لمحہ دیا ساتھ نہیں کچھ بھی بچایا

تو زوجۂِ اول ہے شہِ کون و مکاں کی
تو کاملہ اکمل ہے شہِ کون و مکاں کی

تو صادقہ و عاتقہ تو مُشکِ حدیقہ
سرکارِ مدینہ کی ہے تو پہلی رفیقہ

اوصاف ترے ذاتِ نُبُوت کے تھے لائق
الفاظ ترے نعتِ نُبُوت کے تھے لائق

تو حق و صداقت ہی کی مطلوبہ رہی ہے
تو سرورِ کونین کی محبوبہ رہی یے

راقم تری مدحت پہ سدا لکھتا رہے گا
لکھ لکھ کہ یوں اشعار ترے پڑھتا رہے گا

Comments

Click here to post a comment