ہوم << بنگلہ دیش میں الیکشن سروے - جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر

بنگلہ دیش میں الیکشن سروے - جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر

شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرنے کے بعد بنگلہ دیش میں انتخابات کے لیے تمام سیاسی تنظیمیں سرگرم ہیں اور اسی حوالے سے مختلف سروے بھی جاری ہیں۔ مؤقر بنگلہ دیشی تحقیقی ادارے انویژن کنسلٹنگ نے حال ہی میں ایک سروے جاری کیا ہے جِس کے مطابق 21 فیصد بنگالیوں نے بنگلہ دیشی نیشنلسٹ پارٹی کی جھولی میں اپنا ووٹ ڈالا ہے جبکہ 14 فیصد عوام جماعت اسلامی کو اپنا خیرخواہ سمجھتے ہیں۔ بنگلہ دیش کی سابقہ حکمران پارٹی یعنی عوامی لیگ کو ووٹ دینے پر صرف 5 فیصد بنگالی رضامند نظر آتے ہیں ۔ اِس پورے سروے میں اہم بات یہ ہے کہ 34 فیصد افراد نے اب تک اپنے ووٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔