کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی کے بعد 1711 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حالیہ اضافے کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 3050 روپے اور 2258 روپے کا اضافہ ہوا۔
مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 151150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 129587 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1268.86 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
تبصرہ لکھیے