اسلام آباد: جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے سب چیزیں جڑی ہوئی ہیں اور دوسری طرف فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
سینیٹ میں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد بجلی کا بل ایوان میں لے آئے، انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کا بل ہے جس کا بجلی کا بل کل 700 کچھ روپے ہے لیکن بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں ساڑھے سات ہزار روپے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بجلی کے بل میں 11 قسم کے ٹیکس لگائے گئے ہیں، اس طرح کے اقدامات ہمارے لیے ناقابل برداشت ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے سات روپے تک اضافہ ہوا، میں اس اقدام کی پرزور مذمت کرتا ہوں اس سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں، جب گزشتہ حکومت گئی تو ڈالر 171 روپے اور پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا۔
تبصرہ لکھیے