راولپنڈی: ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے جزوی ہڑتال کی گئی۔ ٹرانسپورٹرز ٹول ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کررہے ہیں۔ انٹرا سٹی جانے والی بسیں مکمل طور پر بند ہیں اور ٹویوٹا ہائی ایس جزوی طورپر چل رہی ہیں۔
ہڑتال سے دوسرے شہروں کو جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ فیول کی قیمتوں سمیت تمام تر ٹیکسز میں کمی کی جائے ، ٹریفک وارڈنز اور موٹروے پولیس کو ناجائز چالان اور بھاری جرمانوں سے روکا جائے۔ ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ پنجاب ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنایا جائے۔
تبصرہ لکھیے