اسلام آباد: حکومت نے 4 ماہ کیلئے ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ حکومت نے این جی کارگو درآمد کرنے کے لئے عالمی نامور کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلی ہے جبکہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 23 جون تک اپنی بولیاں جمع کراسکتی ہیں۔
پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کے چار کارگو جہاز درآمد کیے جائیں گے، پہلا ایل این جی کارگو جہاز 3 سے 4 جولائی، دوسرا 8 سے 9 جولائی، تیسرا 25 اور 26 جولائی جبکہ چوتھا 30 سے 31 جولائی کو درآمد کیا جائے گا۔
پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے ایل این جی کی درآمد سے ملک میں گیس کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 99 فیصد گیس صارفین کو سبسڈی دی جاتی ہے، جس میں 25 سے 26 فیصد گیس گھریلو صارفین، 17 فیصد صنعتوں، 18 فیصد گیس فرٹیلائزر سیکٹر 32 فیصد بجلی گھروں کو دی جاتی ہے۔
تبصرہ لکھیے