ہوم << اللہ پر ایمان اور الطاف حسین - نجف رضا

اللہ پر ایمان اور الطاف حسین - نجف رضا

ویسے تو دنیا میں بہت سے واقعات اللہ رب العزت پر ہم سب کے ایمان کو مستحکم کرتے ہیں، مگر اللہ کو للکارنے والے اور اس کی خلق پر ظلم ڈھانے والوں فرعونوں کا انجام بھی اللہ کی رحمت اور اس کے انصاف پر ہمارے ایمان کو اور مضبوط کرت ہے۔۔
الطاف حسین کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے. کون سوچ سکتا تھا کہ وہ بھائی جس کی ایک آواز پر چار سو خاموشی ہوا کرتی تھی، ایک اشارے پر آدھے سندھ میں اگ لگ جایا کرتی تھی، کاروبار زندگی معطل ہو جاتا تھا، بھائی کا ایک جملہ رابطہ کمیٹی میں بیس بیس سال سے پارٹی کی خدمت کرنے والوں کی لوفروں کے ہاتھوں ذلت اور رسوائیوں کا سبب بن جاتا تھا، جہاں قائد کا غدار موت کا حقدار ٹھہرتا اور کسی بند بوری میں پایا جاتا، وہاں اب بھائی کی تصویر و آواز اور نام پر پابندی ہے مگر زندگی کا پہیہ رواں ہے. کیا عروج تھا کیا پستی ہے.
بھتہ اور جبری فطرہ نے جہاں شہر قائد میں غنڈہ کلچر پروان چڑھایا، وہاں یہ بھائی کے روزانہ happy hour کا ذریعہ بنتا، ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف اور منزل نہیں رہنما چاہیے کے نعروں اور ہیپی آور کے نشے میں کبھی فوج کے ساتھ بلیک میلنگ اور کبھی مرکزی و صوبائی حکومتوں کے خلاف سازشیں، کبھی الیکشنز میں ٹھپہ سائنس کو کامیاب بنانے کے لیے جماعت اسلامی کی باپردہ اور پرہیزگار خواتین کے پردے نوچے جاتے اور غلیظ گالیاں بکتے ہوئے انھیں پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکالا جاتا، اف میرے خدایا!
ایک نہ تھمنے والا ظلم و بربریت اور دھونس و فرعونیت کا سلسلہ. فرعونیت اور ظلم کی انتہا ہوگئی، بلدیہ فیکٹری کا واقعہ رونما ہوا اور اللہ نے مظلوموں کی سن لی.
ان تاریک دنوں میں بھی میرا ایمان روشن دن کی نوید سناتا تھا اور سناتا ہے۔ دنیا میں جتنے ظالم اور فرعون آئے انہوں نے اپنی زندگی میں اپنا زوال، اور خود کو تباہ و برباد ہوتے، سسکتے بلکتے دیکھا، مگر کوئی ان کی مدد کو نہ آیا چاہے۔ ”پاکستان مردہ باد“ کی ہرزہ سرائی نے اس زوال کو اور تیز کردیا۔ ایک نہیں بیسیوں ٹکڑوں میں اس کی قوت تحلیل ہوگی. اور یہ سب الطاف حسین کی زندگی میں ہوگا۔

Comments

Click here to post a comment