آجکل میں پرائم ویڈیو پر انڈین ویب سریز "پنچایت " کا سیزن 4 دیکھ ہو رہا ہوں.(مصروفیت کی وجہ سے یہ سیزن لیٹ شروع کیا) یہ سریز کیسی ہے،یہ میرا مدعا نہیں ۔ سریز میں ہیرو سائیڈ کے چار مردانہ کرادار ہیں، جو آپس میں دوست بھی ہیں ۔
ان چاروں دوستوں نے ایک وٹس ایپ گروپ بنا رکھا ہے۔ چاروں میں سے اگر کسی ایک کو بھی،یا سبھی کو جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے،یا انکی آپس میں کوئی ان بن ہوتی ہے،کوئی گھریلو پریشانی ہوتی ہے،ورک ریلیٹڈ کوئی ایشو ہوتا ہے تو یہ اسی گروپ میں مسیج ڈال کر،ایک اوپن جگہ اکٹھے ہوتے ہیں ۔ کھانا کھاتے ہیں، بیر پیتے ہیں، ہنسی مذاق کرتے ہیں،دل کی باتیں ایک دوسرے سے شئیر کرتے ہیں،ساتھ میں اکھٹے چند گھنٹے گزارنے کے بعد، وہ یکدم تر و تازہ محسوس کرتے ہیں ۔
بلکل اسی طرح،حقیقی زندگی میں بھی ہم نے ایسا کیا ہوتا ہے۔ قریبی دوستوں کا ایک وٹس ایپ گروپ ہوتا ہے ۔ جب بھی کسی کوئی مسئلہ در پیش ہوتا ہے،دوستوں کے وٹس ایپ گروپ میں میسج آتا ہے،سبھی مل بیٹھتے ہیں اور لو جی ہر کوئی فریش ہو کر اٹھتا ہے۔یہ جو دوست ہوتے ہیں نا جی،یہ بڑے قیمتی ہوتے ہیں ۔ یہ آپ کے خونی رشتہ دار نہیں ہوتے،لیکن ان سے بڑھ کر آپکے قریب ہوتے ہیں،آپکو سب سے بہتر سمجھتے ہیں، جب آپ کسی الجھن کا شکار ہوں،آپ انکے ساتھ دل ہلکا کر لیتے ہیں،رو لیتے ہیں ۔ رشتہ داروں کہ ساتھ آپ ایسا نہیں کر سکتے ۔
جو دوست ہوتا ہے نا وہ جیجمینٹل نہیں ہوتا،وہ کھبی آپ کو جج نہیں کرتا،آپ پر شک نہیں کرتا،آپکو سمجھتا ہے،وہ آپ کے متعلق possessive بھی ہوتا ہے، خوشی میں بیشک وہ دیر سے پہنچے،لیکن کسی بھی غم پر وہ سب سے پہلے پہنچتا ہے ، یہی وہ خوبی ہے جو دوست کو رشتہ دار سے اوپر والا درجہ دیتی ہے۔میں لاہور میں رہتا ہوں،ہم کالج کے کلاس فیلوز کا جو وٹس ایپ گروپ یے،اس میں میرے دوست تو تین چار ہی ہیں ۔ لیکن یہ گروپ ہمارے لیے ایک خوشیوں کی ایک تھیراپی کی مانند ہے، ہم اس میں ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے ہیں اور کچھ لمحوں کے لئے ہم سب کچھ بھول بھلا جاتے ہیں ۔
میرا جو دوست ہیں،ایک پیر محل ہے،ایک سمندری سے اور تیسرا کھڑانوالہ سے۔ ہم کم ملتے ہیں، بات چیت کم ہوتی ہے،سب کوئی مصروف ہے،لیکن ہم ہر ویک اینڈ پر ایک دوسرے کو کال کرتے ہیں،پورے ہفتے کی روداد سناتے ہیں،یوں ہماری بیٹری ایک ہفتے کے لئے فل چارج ہو جاتی ہے۔ایک جو بات ہے کہ آپ کی ورک پلیس پر آپ کے دوست کم ہوتے ہیں اور کولیگز زیادہ۔ اگر آپ دوست اور کولیگز میں فرق نہیں کرنا جانتے تو آپ سچے دوست سے ابھی تک محروم ہیں ۔ اس محرومیت کو جلد از جلد دور کیجیے ۔
آجکل سب اپنی اپنی زندگیوں میں مگن ہے،ہر کوئی کسی نا کسی شکل میں زندگی سے نبردآزما ہے ۔ زندگی کسی بھی آسان نہیں،سب کی اپنی اپنی اداکاری ہے جی۔ تو اس افراتفری کے دور میں، پکے دوستوں کا وٹس ایپ گروپ ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے ۔اس وٹس ایپ گروپ کی وجہ سے آپ کچھ لمحات کے لئے اپنی پریشانیاں بھول جاتے ہیں ۔ میمز شئیر کر کے ہنستے ہیں ،اچانک میٹ اپ پلان کرتے ہیں، لانگ ڈرائیو کا پلان کرتے ہیں،کسی کوئٹہ کیفے میں چائے پینے کے بہانے اکھٹے ہوتے ہیں،ایک دوسرے کو اپنی اپنی لائف اپ ڈیٹس دیتے ہیں ۔
دوستوں کا یہ وٹس ایپ گروپ ایک نعمت سے کم نہیں ۔ اگر آپ کے پاس مخلص دوست ہیں تو آپ خوش قسمت ترین انسان ہیں۔ دوستوں کے اس وٹس ایپ گروپ سے جڑے رہیے اور مسکراتے رہیے ۔ اور ایک اہم بات۔۔رات کو سونے سے پہلے، دوستوں کا یہ وٹس ایپ گروپ لازمی چیک کیا کریں۔ آپ کو انکے پرانے مسیج پڑھ کر دلی خوشی ملے گی اور آپ سکون سے سوئیں گے۔
تبصرہ لکھیے