ملنے کے لیے چلے آؤ کہ دل اداس ہے
اک نظر دیکھنے چلے آؤ کہ روح بے قرار ہے
موسم بھی کروٹیں بدل بدل کر تھک گیا ہے
تمہاری مسکراہٹ پر دل ہمارا فدا ہوا ہے
یونہی ماہ و شب گزر جائیں گے ہمارے بھی
تم محافظ وطن ہو اتنا تو علم ہمیں بھی ہے
اس دیس کی حفاظت تمہارے ذمے ہے
مگر تمہیں کھونے سے یہ دل ڈرتا ہے
تمہارے ساتھ رہنا اک سہانا خواب ہے عمارہ
نجانے کب یہ جنگ سنبھلے گی اب دوبارہ؟
سنو جاناں! میری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں
میری خاطر بس خود کی حفاظت کرنا
میں انتظار تمہارا کروں گی اک بار پھر سے
بس جلد لوٹ آنا کہ ہم تمہارے منتظر ہیں
تبصرہ لکھیے